دہلیسیاستہندوستان

دہلی کی ساتوں لوک سبھا سیٹ پر ہو گا’آپ‘ کا قبضہ: کیجریوال

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنے گھر پر میٹنگ کر رہے ہیں۔ کیجریوال روزانہ ایک لوک سبھا علاقے کے رہنماؤں اور تنظیم کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں، جس میں 16 جنوری تک چلے گا۔اسی سلسلے میں جمعہ کی شام کو مشرقی دہلی لوک سبھا کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس دوران ’آپ‘ کنوینر نے کہا کہ مرکز میں بیٹھی حکومت نہیں چاہتی کہ ملک سے بدعنوانی ختم ہو۔ جب سے دہلی میں ’آپ‘ کی حکومت بنی اس کے بعد سے مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت نے دہلی حکومت کے کام میں رخنہ ڈالا۔ ’آپ‘ ممبران اسمبلی کو جھوٹے کیسوں میں جیل بھجوایا اور ’آپ‘ کے وزراء کے دفتروں اور گھروں پرچھاپے ڈلوائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے ہمیں ناکام کرنے کی ساری کوششیں کیں لیکن اتنے سب کے بعد بھی ہم نے دہلی کے تعلیم اور صحت کے شعبے میں جو تبدیلیاں کی ہیں، وہ ملک کے کسی بھی ریاست میں نہیں ہوئی۔کیجریوال نے کہا کہ جو ریلوے کانگریس نے چلائی تھی، اب اس کی اسٹیئرنگ مودی جی نے اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔ صرف بدعنوان بدلے ہیں، بدعنوانی جس کا اب بھی غلبہ ہے۔ آج ملک میں مودی اور امت شاہ کی تانا شاہی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے درمیان جاکر انہیں سمجھانا ہوگاکہ پچھلی بار لوک سبھا میں 46 فیصد ووٹ بی جے پی کو ملا تھا، 33 فیصد عام آدمی پارٹی کو اور 15 فیصد ووٹ کانگریس کو ملے تھے۔ آج سارے سروے کررہے ہیں کہ اس بار بی جے پی 10 فیصد نیچے جائے گی۔’آپ‘کو عوام کو یہ سمجھانا ہے کہ اگر یہ 10 فیصد کانگریس کو جاتا ہے تو کانگریس 25 فیصد، ’آپ‘ 33 فیصد اور بی جے پی 36 فیصد پر آ جائیں گے اور ایک بار پھر سے بی جے پی جیت جائے گی۔ اگر یہ 10 فیصد عام آدمی پارٹی کو ملتا ہے تو عام آدمی پارٹی کا ووٹ 43 فیصد ہو جائے گا اور دہلی کہ ساتوں سیٹ عام آدمی پارٹی جیت جائے گی۔’آپ‘ کو عوام کو سمجھانا ہے کہ کانگریس کو ووٹ دینے کا مطلب ہے بی جے پی کو جتانا۔دہلی پردیش کنوینر گوپال رائے نے کہا کہ اسمبلی کے تمام کارکنوں کو 10 گھروں کی ذمہ داری دی جائے گی۔ ہر دس گھر میں ایک کارکن کی تقرری کی جائے گی اور اس وجے مہم کا نام دیا جائے گا۔ اس وجے پرمکھ کام ہوگا کہ ان دس گھروں کے ووٹروں سے جا کر ملیں اور جو سروے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بیان کیا ہے، وہ ان لوگوں کو بھی سمجھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وجے پرمکھ کا یہ فرض ہوگا کہ اس کو آپ 10 گھروں کے ووٹروں کو سمجھانا ہے اور طے کرنا ہے کہ ان کے ووٹ عام آدمی پارٹی کو ملے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close