دہلیسیاستہندوستان

دہلی کے تمام لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کو شکست دینے کے لئے کام کرے گی’آپ‘: کیجریوال

نئی دہلی: آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی (آپ) نے اپنی تیاری تیز کر دی ہے۔ اسی سلسلے میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنی رہائش گاہ پر جمعرات (10 جنوری) سے 16 جنوری تک روزانہ پارٹی ممبران اسمبلی، تنظیم کے تمام عہدیداروں کی میٹنگ طلب کی ہے۔
اسی سلسلے میں جمعرات کو پہلی میٹنگ ساؤتھ دہلی کی ٹیم کے ساتھ ہوئی۔ سی ایم رہائش گاہ پر ہوئی اس میٹنگ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے علاوہ پارٹی کے دہلی پردیش کے انچارج گوپال رائے اور جنوبی دہلی سیٹ پر پارٹی کے انچارج راگھو چڈھا بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی دہلی میں بی جے پی کو ساتوں سیٹ پر شکست دینے کا اپنا فرض پورا کرے گی۔ جب 2015 میں ہماری حکومت بنی تو دہلی میں ہر بدعنوان سرکاری ملازم ڈرنے لگا تھا۔ سب نے رشوت لینا بند کر دیا تھا۔ انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ایک ایک کر کے ہم ہمارے سارے حقوق چھین لئے۔ گزشتہ 4 سال سے بی جے پی ہمارے ہر کام میں روڑے اٹکارہی ہے۔ اتنے سب کے بعد بھی ہم نے دہلی کے تعلیم اور صحت کے شعبے میں جو تبدیلیاں کی ہیں، وہ ملک کے کسی بھی ریاست میں نہیں ہوئے لیکن اب بدعنوانی سے پاک بھارت کا خواب نامکمل ہے۔ ہمیں ابھی اس کے لئے بہت محنت کرنی ہے۔
سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات پر بات چیت کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم سب نے مل کر کانگریس کو ملک کے اقتدار سے اکھاڑ پھینکا تھا لیکن آج کانگریس سے بھی بڑے غنڈے ملک کی اقتدار میں آکر بیٹھ گئے ہیں۔ آج ملک میں مودی اور امت شاہ کی تانا شاہی پورے عروج پر ہے۔ اگر یہ لوگ 2019 میں دوبارہ اقتدار میں آ گئے، تو یہ ملک کے آئین کو ختم کر دیں گے۔ دہلی کے عوام میں اقتدار کو پلٹنے کا جذبہ ہے، جو 2013 میں پورے ملک نے دیکھا تھا۔ آج ایک بار پھر آپ لوگوں کو مل کر مودی اور امت شاہ کی اس آمریت کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنا ہے۔ آپ سب کو مکمل محنت کرنی ہے اور دہلی کی ساتوں سیٹ پر بی جے پی کو ہرانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close