دیگر خبریں

دیوالی ، کالی اور چتر گپت تہوار میں حفاظتی انتظامات مکمل

دربھنگہ :دیوالی کالی پوجا اور چتر گپت جیسے تہواروں کو جوش وخروش کے ماحول میں منانے کیلئے ضلع انتظامیہ نے تمام طرح کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ اور ایس ایس پی گریما ملک نے اس موقع پر مامور تمام مجسٹریٹ اور پولیس افسر کو پوری مستعدی سے ڈیوٹی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہو ںنے ٹریفک انچارج کو ہدایت دیا ہے کہ ان تہوارو ںکے موقع پر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر طرح کی تیاری اور ٹریفک نظام بحال رکھنا یقینی بنائیں ۔ فائر بریگیڈ افسر کو بھی پوری طرح مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سول سرجن کو بھی اسپتالوں میں ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تمام طرح کی تیاریاں مکمل کرلینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ 6؍سے 10؍نومبر تک کلکٹریٹ میں ضلع سطح پر کنٹرول روم کام کرے گا ۔ اس کا ٹیلی فون نمبر 06272-240600پر چوبیس گھنٹے ضروری اطلاع دی جاسکتی ہے ۔ تمام ایس ڈی اور اور ایس ڈی پی او اپنے اپنے حلقہ کے نظم و نسق کے مکمل انچارج ہوں گے ۔ضلع میں نشان 271مقامات پر مجسٹریٹ کی قیادت میں پولیس تعینات کی جائے گی ۔
(رپورٹ:عرفان احمد پیدل )

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close