فلم

دیپکا پڈوکون کا اپنے پرستاروں سے بے باکی انداز میںلائیو انٹر ویو میں بات چیت

ممبئی(ایم ملک):بالی ووڈ کی معروف خاتون دیپکا شاندار سال گذارنے کے بعدسوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں سے لائیو بات چیت کرتے ہوئے نظر آئیں۔ اس دوران اداکاروہ نے 2018کی اپنی سبھی کامیابیوں کے بارے میں بات کررہی تھیں۔ شاندار سال کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیپکا نے کہا کہ 2018سچ میں جادوئی تھا، اس کی شروعات پدماوت سے ہوئی تھی اور میرے کیرئیر کو پسند کیا گیا، سال کا ایک بڑا حصہ میں نے خود پرکام کرنے اور خود کو مقوی کرنے اور صرف ان چیزوں پر بسر کیا جو میں نے حقیقت میں لمبے وقت سے نہیں کیا ہے۔ یہ بہت الگ تھا کیوں کہ میں 16اور17سے کام کررہی ہوں اور میری شادی بھی اسی سال ہوئی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بہت ساری چیزوں کی حصولیابی کی وقت اور کانس بھی اسی سال کا حصہ ہے بہت کچھ سیکھا ہے اور بہت کچھ دیا ہے ایک سال سے زیادہ وقت سے سیٹ سے دور رہی ہوں اور حقیقت میں اب اس کا انتظار کررہی ہوں۔ دیپکا کی لامحدود مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پدماوت کے پرستار وقت وقت پر اپنی پسندیدہ اداکارہ پر محبت کی برسات کرتے آئے ہیں۔ دیپکا نے پرستاروں کے ساتھ اپنے رشتے پر کہا یہ سندر رشتہ ہے جو میرے پرستاروں کے ساتھ ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ میں زیادہ کچھ نہیں کہتی اور مجھے بہت کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے مجھے میرے ہر موڑ پر سمجھاتے ہیں ۔ مجھے ان کی حمایت کے لئے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے وہ میری شخصیت کے ہر پہلو کو سمجھتے ہیں اور اسے جانتے ہیں۔ اپنے سبھی پرستاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ اپنی صحت پر دھیان دیں جسمانی اور دماغی صحت سے زیادہ ضروری کچھ بھی نہیں ہے۔ سال کی شروعات میں دیپکا کا نام دنیا کی 100سب سے کشش لوگوں کی ٹائم پتریکا کی فہرست میں درج ہوا تھا۔ فوربس کے ذریعہ سب سے امیر ہندوستانی ہستیوں کی فہرست میں سب سے اوپر 5ویں مقام حاصل کرنے والی واحد خاتون کے طور پر ابھرتے ہوئے دیپکا پڈوکون نے نئی مثال قائم کی ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے دیپکا نے اشتراک کیا یہ حقیقت میں کافی عجیب ہے ۔ میں ہمیشہ یہ سوچا کرتی تھی کہ اس فہرست میں شامل لوگوں کو کیسا محسوس ہوتا ہوگا مجھے نہیں پتہ کہ میرا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ مجھے اور میری ٹیم کو ان سے پچھلے سال یہ ای میل ملا کہ میں اس فہرست میں شامل ہوں مجھے لگا کہ کوئی مذاق کررہا ہے اسلئے میں نے ای میل پھر سے پڑھا۔دیپکا نے سپرہٹ فلم پرماوت کے ساتھ سال کی دھماکیدار شروعات کی تھی اس فلم کے ساتھ اداکارہ نے نہ صرف رانی پدماوتی کے اپنے کردار کے لئے بھی تعریف کا حصہ بنیں بلکہ خطاب بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ کمرشیل انڈسٹری میں بھی دیپکا ایک پسندیدہ چہرہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج وہ سب سے زیادہ فیس لینے والی اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ میگا اسٹار گلزار کے ذریعہ ہدایت کردہ اٹیک سروائیول کی سچی کہانی پر منحصر اپنی اگلی فلم چھپاک کی تیاری میں مصروف ہیں ’چھپاک‘ کی دیپکا پڈوکون کی ذریعہ اشتراک کیا جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close