ہندوستان

ذاکر نائیک نے ہندوستان لوٹنے کی خبروں کو بتایا افواہ ، کہا : صحیح وقت پر لوٹوں گا

اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ان کے ہندوستان لوٹنے کی خبریں پوری طرح سے بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ نائیک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اگر انصاف پسند ہو تو انشا اللہ میں ہندوستان واپس آوں گا۔ ادھر ذاکر نائیک کو ملیشیا سے آج ہندوستان لائے جانے کی خبروں پر این آئی اے کے ترجمان آلوک متل نے کہا کہ ہمارے کے پاس اس سلسلہ میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

ذاکر نائیک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان لوٹنے کی خبریں پوری طرح سے افواہ اور جھوٹی ہیں۔ ہندوستان لوٹنے کا میرا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ نائیک نے کہا کہ جب تک میں پوری طرح سے خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا تب تک ہندوستان آنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔ انشا اللہ جب مجھے لگے گا کہ حکومت غیر جانبدار ہوگی تو میں یقینی طور پر اپنے وطن لوٹ آوں گا۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ذاکر نائیک کو ملیشیا سے آج ہندوستان بھیجا جاسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ این آئی اے اور ای ڈی ذاکر نائیک کے خلاف جانچ کررہی ہے ۔ نائیک کے خلاف نفرت آمیز تقریر اور منی لانڈرنگ سمیت کئی سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close