بہار

راجدسپریمولالوپرسادکوسازش کے تحت پھنساگیاہے:راجندررام

راجدکارکنان نے بلاک احاطے میں دیایک روزہ دھرنا،سرکارہرسطح پرناکام :رضوان

مشرقی چمپارن: راجدسپریمولالوپرسادیادوکوایک سازش کے تحت پھنسایاگیاہے،اب اس بات کاخلاصہ ہوچکاہے کہ کس طرح ملک کی جا نچ ایجنسیوںکاغلط استعمال کرکے سیاسی پارٹیوں نے کس بدنام کیااب اس بات کاپردہ فاش ہوچکاہے۔پی ایم اوآٖفس سے مل کروزیراعلی نتیش کماراورنائب وزیراعلی سوشیل کمارمودی لالویادوکوپھنسایاہے،اب یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے ۔مذکورہ باتیں ہرسدھی رکن اسمبلی راجندررام نے بلاک احاطے میں راجدپارٹی کے ذریعے یک روزہ دھرناکوخطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوںنے کہاکہ مرکزی سرکاراب پوری طرح ناکام ہوچکاہے۔انہوںنے جووعدے لوگوںسے کئے تھے وہ پوراکرنے میں ناکام ہیں۔راشن کارڈبنوانے کے نام پرعام لوگوںمہینوںسے بلاک اورضلع کاچکرلگانے پرمجبورہیں۔زمین کے معاملے میںداخل خارج وقت پرنہیں ہورہاہے جس سے لوگوںکوپریشانی ہورہی ہے۔اتناہی نہیں کنیاشادی کی رقم پچھلے پانچ سال سے بقایہ چل رہاہے۔سرکاری کی جانب سے چلائے جارہے منصوبے صرف کاغذپرہی نظرآرہاہے لیکن زمین پرکہیںنہیںہے۔منریگامزدوروںکابھگتان ابھی تک نہیں ہواجسے عام کسان دووقت کے روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔بدعنوانی پرکنٹرول کرنے کی بات کرنے والے مرکزی حکومت کے وقت میں کوئی بھی کام بغیرپیسے کے نہیںہورہاہے۔بڑے سے بڑے افسران سے لے کرآفس کے ملازمین تک ہرجگہ کوئی بھی کام کرانے کے روپئے کی مانگ کی جاتی ہے۔البتہ آنے والے وقت میں این ڈی اے کی سرکارکوباہرکاراستہ دیکھانے کی اشدضرورت ہے۔موقع پرپردیش نائب سکریڑی بھولاساہ،رگھورپرساد،انچارج قمررالزماں،راج دیویادو،مختارعالم،نواب انصاری،اخترحسین،ونودرام،سنتوش ساہ،نغینہ ساہ،پربھوساہ سمیت دیگرعوامی لیڈران نے خطاب کیا۔
دوسری جانب مہسی میں پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے تحت راشٹریہ جنتادل کے کارکنان نے یک روزہ دھرنادیا اورصدرجمہوریہ رام ناتھ کوودندکے نام بلاک ترقیاتی افسرکواٹھارہ مانگوں کامیمونڈم سونپا۔دھرناکوخطاب کرتے ہوئے راجدکے ریاستی نائب سکریڑی سنجئے کمارنرالانے کہاکہ ریاستی اورمرکزی سرکار پوری طرح ناکام ہوچکاہے۔اپنی ناکامیوںکاچھپانے کے لئے نتیش اورمودی سرکارنے سپریموکاسازش کے تحت پھنسایاہے۔وہیںبلاک یواصدررضوان احمدنے کہاکہ سرکارکے حدف منصوبہ میں لوٹ مچی ہوئی ہے۔رقم کاچاروں طرف بندربانٹ ہورہاہے،یوالیڈراورمستقبل کے وزیراعلی کوپھنسایاجارہاہے۔بدعنوانی پورے ریاست میں عروج پرہے۔دھرناکی صدارت بلاک صدرشتروگھن پرسادیادونے کیااورنظامت کی ذمہ داری سریش پرسادیادونے اداکیا۔موقع پریواصدررضوان احمد،چاندمحمد،جمشیدعالم،افضل عالم،للن یادو سمیت دیگرکارکنان موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close