پٹنہ

راجدھانی میں طالب علم کا اغوا،آدھے گھنٹے میں برآمد

پٹنہ :پٹنہ کے ایس ایس پی منومہاراج نےا یک مرتبہ پھر کارنامہ دکھایا ہے۔ ضلع کے دیگھا تھانہ حلقہ میں ایک نوجوان کا اغو ا ہوا لیکن ایس ایس پی منو مہاراج نے جرائم پیشوں کے پلان کو ناکام کر دیا اور کچھ ہی گھنٹوں کے اندر پٹنہ پولیس کی ٹیم نے مغوی طالب علم کو برآمد کر لیا گیا۔اطلاع کے مطابق دیگھا رام جی چک سےدو جرائم پیشوں نے ایک طالب علم کواغوا کر لیا اور گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔ جس کے بعد اہل خانہ نے دیگھا پولیس کو اس بات کی اطلاع دی ۔ جیسے ہی اس خبر کی جانکاری ایس ایس پی کو ملی ، وہ اپنی ٹیم کے ساتھ سرگرم ہوگئے۔ کچھ ہی دیر کے بعدطالب علم کو برآمد کر لیا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ طالب علم چھٹی جماعت میں پڑھاتا ہے۔
اطلاع کے مطابق طالب علم کھیل رہا تھا ۔ کھیلنے کے دوران طالب علم نے بدمعاشوںکی گاڑی پر پتھر چلا دیا۔ اس سے ناراض جرائم پیشوں نے طالب علم کو اغوا کر لیا اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ طالب علم کو اغوا کاروں نے جیسے ہی گاڑی میںاٹھایا، اس کے گھر والوں نے دیکھ لیا۔ اس کے بعد اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی منو مہاراج ایکشن میں آگئے ۔ اس کے بعد آدھا گھنٹہ کے اندر بچے کو برآمد کر لیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close