اتر پردیشہندوستان

راجستھان اور تلنگانہ میں نئی اسمبلی کے انتخاب کیلئے پولنگ آج

جئے پور:راجستھان اسمبلی کی 199 اور تلنگانہ اسمبلی کی 119 سیٹوں کیلئے جمعہ کو ہونے والے انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بھارت، پاکستان سرحد سے متصل راجستھان میں پولنگ کے پیش نظر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کل ریاست میں 20 لاکھ سے زیادہ ووٹرپہلی بار ووٹ ڈالیںگے۔ پولنگ کیلئے دو لاکھ سے زیادہ ای وی ایم ، وی وی پیٹ کا استعمال کیا جائے گا۔راجستھان میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 74 لاکھ سےز یادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریںگے۔ ادھر تلنگانہ میں 1824 امیدواروں کی قسمت کافیصلہ 2.8 کروڑ سے زائد رائے دہندگان کریں گے۔ ریاست کے 119حلقوں میں صبح7بجے سے رائے دہی کا آغاز ہوگا جبکہ نکسلائٹس سے متاثرہ 13حلقوں میں رائے دہی کا اختتام 4بجے شام ہوگا۔ مرد رائے دہندوں کی تعداد 1.41لاکھ ہے جبکہ خاتون رائے دہندوں کی 1.39لاکھ سے زائد ہے ۔ ملکاجگری میں سب سے زیادہ42امیدوار انتخابی (باقی صفحہ 8 پر)
مقابلہ میں ہے جبکہ سب سے کم چھ امیدوار بانسواڑہ حلقہ میں مقابلہ کررہے ہیں۔ انتخابی حکام نے 32,815مراکز رائے دہی میں 1.6لاکھ سے زائد پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کے ذریعہ وسیع انتظامات کئے ہیں۔ تمام پولنگ بوتھس پر رائے دہی کا سامان اور ووٹنگ مشینیں دستیاب کروائی گئی ہیں۔ 30ہزار سے زائد سیکورٹی بشمول نیم فوجی دستور کی تعیناتی کے ذریعہ سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ آسان اور منظم انداز میں رائے دہی ہوسکے ۔ انتخابات کے دوران بے قاعدگیوں پر قابو پانے کے لئے تقریباً450فلائنگ اسکواڈس بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ رائے دہی کے اختتام تک شراب کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ انتخابی حکام نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران انتخابات سے متعلق خبروں کو نشر کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ ووٹوں کی گنتی راجستھان‘مدھیہ پردیش ‘چھتیس گڑھ اور میزورم کے ساتھ 11دسمبر کو ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close