گجراتہندوستان

راجستھان میں بڑا حادثہ،مقابلہ دیکھ رہے 300 سے زائد لوگ مجروح

جے پور: راجستھان نے شری گنگا نگر میں اتوار کے روز ایک بڑا حادثہ ہوگیا ۔پدم پور کے دھان منڈی میں چل رہے ٹریکٹر مقابلہ کے دوران اچانک ٹین کی چھت گر پڑی ۔بتایا جارہاہے اس حادثہ میں 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں ۔وہیں کئی لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے ۔حادثہ کے بعد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر وا دیا گیاہے ۔زخمیوںمیںسے 50کی حالت ناز ک بتائی جارہی ہے ۔
اطلا ع کے مطابق پدم پور کے دھان منڈی میں ٹریکٹر مقابلہ چل رہاتھا ۔اس دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگ وہاں موجود تھے ۔اس بیچ ہزاروں کی تعداد میں لوگ وہاں موجود تھے ۔تبھی اچانک ٹین کی چھت گر گئی اس سے وہاں موجود لوگوں میں بری طرح بھگدڑ مچ گئی ۔
واضح ہو کہ مقابلہ میںدو ٹریکڑوں کے درمیان ٹوچن دالا جاتاہے ۔اس کے بعد دونوں ٹریکٹروں کو مخالف سمت میں ایک دوسرے کو کھینچتے ہیں ۔ایک مقررہ دوری تک دوسرے ٹیریکٹر کو کھینچ کر لے جانے والا ٹریکٹر فاتح قرار دیا جاتاہے ۔اس طرح کے مقابلوں میںہزاروں روپے کے انعام ہو تے ہیں ۔ٹریکٹروں کے ایسے مقابلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ امڈتے ہیں ۔پدم پور میں اتوار کے روز منعقد مقابلے میں بڑی تعداد میںلوگ جمع تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close