ہندوستان

راجیہ سبھا کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے چھاپے اور رافیل جیسے مختلف امور پر اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی پیر کے روز 2 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو معمول کا کام کاج نمٹانے اور دستاویزات ٹیبل پر رکھے جانے کے بعد چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ انہیں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ضابطہ 267 کے تحت نوٹس موصول ہوئے ہیں لیکن انہوں نے سب کو نامنظور کر دیا ہے۔ اس پر اپوزیشن پارٹی کے ارکان مشتعل ہوکر ہنگامہ کرنے لگے۔
کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بائیں بازو کے پارٹی ارکان نے زور زور سے بولنا شروع کردیا۔ بائیں پارٹی کے راجیش ہاتھ میں کاغذ لیکر اپنی سیٹ سے چھوڑکر باہر آ گئے۔سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو سی بی آئی کے چھاپے کا معاملہ اٹھانے کے لئے نائیڈو سے اجازت طلب کر رہے تھے، لیکن شور شرابے میں کسی رکن کی آواز صاف سنائی نہیں دے رہی تھی۔ کانگریس کے رکن رافیل معاملے پر شور مچا رہے تھے۔ ہنگامہ نہ تھمتے ہوئے دیکھ کر نائیڈو نے 11 بجکر 15 منٹ پر ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close