سیاست

راج ناتھ جمعہ سے تین دن کے بنگلہ دیش دورے پر

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ جمعہ کو تین روزہ دورے پر بنگلہ دیش جائیں گے۔ مسٹر سنگھ اس کے دوران بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ اور وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ کئی دیگر لیڈروں سے دو طرفہ اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق، وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ اعلی افسر اور بنگلہ دیش سے متصل سرحد کی حفاظت کرنے والی سرحدی حفاظتی فورسز کے افسران کے بھی جانے کا امکان ہے ۔

دونوں ممالک کے درمیان میٹنگ میں ہندوستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر روہنگیا کے لوگوں ، دہشت گردی سے نمٹنے میں تعاون اور سرحد پر ہونے والی اسمگلنگ اور جعلی کرنسی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور انہیں سخت گیریت کی راہ پر لے جانے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے تعاون پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر لگائے جانے والی باڑھ کے کام بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close