بہارمتھلانچل

راشٹریہ ویاپار میلہ ایکسپو 2018 اب6؍جنوری تک چلے گا

ًدربھنگہ:نہرو اسٹیڈیم لہریاسرائے میں جاری راشٹریہ ویاپار میلہ ایکسپو 2018 اب شائقین کیلئے 6؍جنوری 2019تک جاری رہے گا ۔ ریشم بنکر کھادی ادیوگ سنگھ کے زیر اہتمام جاری میلہ کی مقبولیت اور زبردست ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے میلہ کومذکورہ تاریخ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ضلع انتظامیہ سے اجازت بھی حاصل کرلی ہے ۔ اس بابت کو آرڈینٹر شبیر احمد نے بتایا کہ دربھنگہ کے لوگوں نے میلہ کو بے حدپسند کیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں ۔ لیکن حال کے دنو ںمیں بینکوں کے مسلسل بند رہنے وکی وجہ سے ان کے پاس نقد کی کمی ہوگئی ہے ، لہذا وہ اپنی پسندیدہ چیزیں نہیں خرید پارہے ہیں ۔کئی شائقین نے بتایا کہ مہینہ کے آخری دن اور پانچ دنوں تک بینک بند رہنے کی وجہ سے کیش کی قلت ہے، جس کی وجہ سے وہ میلہ تو آگئے ہیں،بہت ساری چیزیں پسند بھی کیا ہے ، لیکن خریداری نہیں کرپارہے ہیں ۔ ایسے میں اگر میلہ کو جنوری کے پہلے ہفتہ تک رکھا جائے تو ہمیں بڑی سہولت ہوجائے گی ۔ مسٹر شبیر نے بتایا کہ شہریوں کے مطالبہ پر ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ کو تاریخ میں توسیع کی عرضی بھیجا تھا جسے انہو ںنے منظور کرلیا ہے اور اب لوگوں کا پسندیدہ ہینڈ لوم ، ہینڈی کرافٹ ، راشٹریہ ویاپار میلہ ایکسپو 2018 آئندہ 6؍جنوری تک جاری رہے گا ۔ میڈیا انچارج رشی راج سنگھ نے تاریخ میں توسیع کو منظوری دینے کیلئے ڈی ایم اور ایس ڈی او اور میئر دربھنگہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ میلہ میں ہینڈ لوم، ہنڈی کرافٹ، فرنیچر، اسٹیشنری، کھلونا اورگھریلوں استعمال کے سینکڑوں چیزوں کے بڑے بڑے اسٹالوںموجود ہیں ۔ دوسری جانب کرسمس ڈے کے موقع پر اسکولی بچوں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا جس کا شائقین نے خوب لطف اٹھایا ۔ اور آئندہ 30؍دسمبر کی شام مشاعرہ اور کوی سمیلن کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close