جمو ں وکشمیر

رام مادھو ‘پاکستان کنکشن’ والے بیان پرثبوت دیں ،نہیں تو معافی مانگیں:عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بی جے پی کے رہنما رام مادھو کے بیان پر سخت اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں رام مادھو جی کو چیلنج دیتا ہوں کہ الزام ثابت کریں۔ آپ کے پاس را، این آئی اے اور آئی بی ہے۔ سی بی آئی بھی آپ کے کنٹرول میں ہے۔ تو اگر آپ میں ہمت ہے تو عوام کے سامنے ثبوت رکھیں۔ ورنہ معافی مانگیں۔ گندی سیاست مت کریں‘‘۔
بتا دیں کہ بی جے پی رہنما رام مادھو نے الزام لگایا تھا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو سرحد پار سے حکومت بنانے کی ہدایت ملی ہے۔خیال رہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ذریعہ حکومت سازی کا دعویٰ پیش کئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کی رات ریاستی اسمبلی تحلیل کر دی اور ساتھ ہی کہا کہ جموں و کشمیر کی آئین کے متعلقہ التزامات کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close