سیاست

راہل نے امت شاہ کو نشانہ بنایا

نئی دہلی : کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے احمدآباد ضلع کوآپریٹیو بنک میں نوٹوں کی منسوخی کے دوران پانچ دنوں میں 745کروڑ 58لاکھ روپے جمع کرائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ اس بات کے لئے مبارکباد کے حقدار ہیں کہ ان کے اس بینک کے ڈائرکٹر رہتے اس بنک میں سب سے زیادہ رقم جمع ہوئی۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ احمد آباد ضلع کوآپریٹیو بنک کے ڈائرکٹر امت شاہ جی پرانے تبدیل کرنے میں آپ کے بنک کو پہلا انعام جیتنے پر مبارکباد، پانچ دن میں تقریباََ750 کروڑ روپے نئے نوٹوں سے بدلے گئے۔

ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ نوٹوں کی منسوخی سے جن لاکھوں ہندستانیوں کی زندگی برباد ہوگئی وہ آپ کی اس کامیابی پر آپ کو سیلیوٹ کرتے ہیں۔

خیا ل رہے کہ حق اطلاعات قانون کے تحت حاصل کی گئی اطلاع کے مطابق احمد آباد کوآپریٹیوبنک میں نوٹوں کی منسوخی کے دوران پانچ دنوں میں 745کروڑ 58لاکھ روپے جمع ہوئے تھے جو پورے ملک کے 370ضلع کوآپریٹیو بنکوں میں سب سے زیادہ ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ گجرات کے گیارہ ضلعی کوآپریٹیو بنکوں میں 3118کروڑ 51لاکھ روپے جمع ہوئے جن کے کرتا دھرتا بی جے پی کے اہم لیڈر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close