سیاست

راہل گاندھی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہ جھوٹ بولتے ہیں:روی شنکر

اپنے اوپر ٹیکس چوری کی کارروائی سے خوفزدہ ہو کر وزیر اعظم نریندر مودی پر رافیل جنگی طیاروں کی خریداری میں گھپلے الزام لگا رہے ہیں

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر الزام لگایا ہے کہ وہ گہری مایوسی میں ہیں اور اپنے اوپر ٹیکس چوری کی کارروائی سے خوفزدہ ہو کر وزیر اعظم نریندر مودی پر رافیل جنگی طیاروں کی خریداری میں گھپلے الزام لگا رہے ہیں۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں پریس کانفرنس میں کرناٹک کے بیدر میں مسٹر گاندھی کی تقریر میں رافیل معاملے کا ذکر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ مسٹر گاندھی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہ جھوٹ بولتے ہیں۔ آج کی تقریر میں بھی انہوں نے فرانس کے صدر کا نام لے کر جھوٹ کو دہرایا گیا ہے جبکہ فرانس حکومت نے پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران ہی مسٹر گاندھی کے بیان کے سلسلے میں فوری طور پر تردید جاری کی تھی۔مسٹر پرساد نے پارلیمنٹ میں 2005 سے لے کر 2007 کے درمیان پوچھے گئے تحریری سوالات کا اعادہ کیا جن میں حکومت سے اسرائیلی سمیت مختلف ممالک سے دفاعی خریداری کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کانگریس کی قیادت والی حکومت میں وزیر دفاع رہنے والے مسٹر اے کے انٹونی اور مسٹر پرنب مکھرجی نے کہا تھا کہ ملک کی سلامتی کی خاطر دفاعی سودوں کی معلومات نہیں دی جا سکتی۔ ہیلی کاپٹر کی مرمت کے سوال پر یہی جواب دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close