دہلیہندوستان

راہل گاندھی کی مانسروور یاترا کو ’ہنی مون تفریح‘ بتاناہندو آستھا پر حملہ: کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے جمعہ کو راہل گاندھی کی12روزہ کیلاش مانسروور کی یاترا کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی پر نفرت کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ راہل پاک مانسروور یاترا کو ’’ہنی مون تفریح‘‘ کہنا ہندو دھرم اور اس کی آستھا پر سطحی حملہ ہے۔ سرجے والا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ وزیراعظم اور بی جے پی راہل گاندھی کی مہا کیلاش کی اس پاک مذہبی یاترا کا مذاق اڑا کر اپنی چھوٹی سوچ کو ظاہر کررہے ہیں۔ یہ حقیقت میں تکلیف دہ ہے کہ بی جے پی اس طرح کی سستی سیاسی پالیسی سے بھگوان شیو اور ماں پاروتی کے رہنے کی جگہ کی توہین کررہی ہے۔ ہم پراتھنا کرتے ہیں کہ مہادیو انہیں صحیح راستہ دکھائیں۔کانگریس ترجمان نے بتایا کہ راہل گاندھی جمعہ سے شروع ہونے والے بھگوان شیو کی کیلاش مانسروور مذہبی اور روحانی یاترا پر جارہے ہیں۔ راہل نے کرناٹک الیکشن کے دوران ہوئے ہوائی حادثہ کے بعد کیلاش مانسروور یاترا پر جانے کا ورت لیا تھا۔ راہل سبھی ملک کے شہریوں کے لئے بھگوان شیو کی کرپا چاہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close