کھیل

راﺅنڈ رابن لیگ ٹورنمنٹ میں مانو کرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی

حیدرآباد،: نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری پہلے آزاد راﺅنڈ رابن لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ میں میزبان ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی درج کی ہے۔ حبیب اللہ کے بموجب ٹورنمنٹ کا دوسرا میاچ مانو اور نوبل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ نوبل کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور 25 اوور میں 157 رن اسکور کیے۔ ندیم نے سب سے زیادہ 39، یٰسین اور روی کانت نے بالترتیب 37 اور 35 اسکور کیے۔ لیگ اسپنر محمد رفیق خان نے مانو کے لیے18 رن کے عوض 3 وکٹ لیے۔
مانو نے 20 اوورس میں صرف 4 وکٹ پر160 رن بناتے ہوئے یہ میاچ جیت لیا۔ محمد رفیق خان نے 52 رن اسکور کیے۔ شاہد اور انور نے بالترتیب 37 اور 26 رن اسکور کیے۔ نوبل کلب کے فیروز نے 36 رن کے عوض 3 وکٹ حاصل کیے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close