بین الاقوامی

رجب طیب اردگان صدارتی انتخابات میں کامیاب، حتمی نتیجہ جاری

انقرہ : ترکی صدر رجب طیب اردگان کو ترکی میں گزشتہ ماہ منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں باقاعدہ طور پر کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ ترکی کی سپریم الیکشن کونسل کی طرف سے بدھ کے روز جاری ہونے والے حتمی نتائج کے مطابق صدر اردگان کو ڈالے گئے مجموعی ووٹوں کا 52.59 فیصد حصہ ملا۔ پارلیمانی انتخابات میں صدر اردگان کی سیاسی پارٹی’ اے کے پارٹی‘ نے پارلیمنٹ کی کل 600 نشستوں میں سے 295 پر کامیابی حاصل کی جبکہ اس کی اتحادی جماعت ایم ایچ پی کو 49 نشستیں ملیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close