ہندوستان

رمن سنگھ نے اسٹیج پرہی سائرہ کو سکھایا سیلفی لینا

رائے پور: وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کے ہاتھوں آج اسمارٹ فون حاصل کرنے کے بعد اسٹیج پر سیلفی لینا سیکھنے کے بعد سائرہ بیگم کے چہرے پر ایک خاص قسم کی چمک تھی۔ یہ واقعہ ضلع ہیڈکوارٹر کوربا میں پیش آیا جہاں آج دوپہر ریاستی حکومت کے مواصلاتی انقلاب منصوبہ کے تحت موبائل تہار کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں وزیراعلیٰ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے علامتی طور پر 10 مستفیدین کے درمیان اسمارٹ فون تقسیم کئے۔ ان میں کوربا کی شائرہ بیگم بھی شامل تھیں۔ انہوں نے اسمارٹ فون حاصل کرنے کے بعد پیکٹ کھولا اور وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی ۔ لیکن دو تین بار کوشش کرنے کے بعد بھی جب انہیں کامیابی نہیں ملی تو وزیراعلیٰ نے مسکراتے ہوئے اسے بلایا اور سیلفی لے کر اس کا طریقہ بتایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close