بہار

رواں ہفتہ میں 199ملزمین کی ہوئی گرفتاری ؍ خود سپردگی

ٖپریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی نے جاری کیارپورٹ کارڈ

دربھنگہ:دربھنگہ ڈویزن کے دربھنگہ مدھوبنی اور سمستی پوراضلاع میں پچھلے ایک ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 199ملزمین کی گرفتاری ؍ خود سپردگی ہوئی ہے ۔ دربھنگہ میں67، مدھوبنی میں 83اور سمستی پور میں 49کل 199افراد کی گرفتاری پولیس نے کی ہے ۔اس کے علاوہ دو دیسی پستول ، ایک گولی ، دو ٹرک ، ایک پیک اپ وین ، ایک ٹاٹاسومو ، ایک اسکارپیو ، ایک آٹو سمیت 13؍موٹر سائیکل ضبط ؍ برآمد کیا گیا ہے ۔ تینوں اضلاع میں 4,10,500 روپئے بطور جرمانہ وصولا گیا ہے ۔ شراب کے ساتھ دربھنگہ میں 18، مدھوبنی میں 26اور سمستی پور میں 15کل 59دھندے باز گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ دیسی شراب 501.900لیٹر اور بدیسی شراب 8753.52لیٹر ضبط کیا گیا ہے اور 14؍جرائم پیشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ اس کی اطلاع ڈی آئی جی ونود کمار نے پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو دی ۔ گرفتار جرائم پیشوں میں دربھنگہ ضلع کے لہریاسرائے تھانہ حلقہ سے ، بہادر پور تھانہ حلقہ کے سنوار گاؤ ں کے شمبھو عرف چنوسنگھ کا بیٹا پریہ رنجن سنگھ عرف چھوٹو سنگھ ، صدر تھانہ حلقہ کے بسیلا گاؤں باشندہ بھٹکن یادو کا بیٹا تنو یادو ، راما شیش یادو کا بیٹا منوج یادو ، تنو یادو کا بیٹا سنجے یادو ، رام بریکچھ یادو ، بہادر پور تھانہ حلقہ کے بیلا یعقوب پور گاؤں باشندہ رام چندر مہتو کابیٹا فرار چل رہا منا چودھری ، کمتول تھانہ حلقہ کے رتن پور گاؤں باشندہ راما شیش ٹھاکر کابیٹا راما شیش ٹھاکر ، جالے تھانہ حلقہ کے مدھوبنی ضلع کے بینی پٹی تھانہ حلقہ کے شاہ پور باشندہ کمل چودھری کا بیٹا گر کن چوپال اور مدھوبنی ضلع کے جے نگر تھانہ حلقہ کے بیرا باشندہ گنگا رام یادو کا بیٹا سنیل کماریادو ، جھن جھار پور تھانہ حلقہ میں دربھنگہ ضلع کے منی گاچھی تھانہ حلقہ کے نہرا مینارہی گاؤں باشندہ محمد شعیب ساہ کا بیٹا سیف اللہ ، پھلپراس تھانہ حلقہ سے فرار چل رہے نبٹول باشندہ جسو لال یادو کا بیٹا راجندر یادو ، کھجولی تھانہ حلقہ میںدتوار گاؤں باشندہ سنیل سنگھ کابیٹا وکاس کمار سنگھ ، گوگھڈیہا تھانہ میں فرار چل رہے اسی گاؤں کے شیام نندن جھا ، تھانہ حلقہ کے دہراہی گاؤں باشندہ سورگیہ بھگیرت جھا کا بیٹا شیام نندن جھا ،اسی تھانہ کے دہراری باشندہ چندیشور کامت کابیٹا جگن ناتھ کامت ، جے نگر تھانہ حلقہ کے ورسو بیرا باشندہ سورگیہ رام سندر یادو کابیٹا گورے لال یادو ، بھیجا تھانہ حلقہ نہری گاؤں باشندہ محمد علاء الدین کا بیٹا محمد عینل ، ٹاؤن تھانہ حلقہ کے بسوار گاؤں باشندہ محمد مجید کابیٹا صدر عالم شامل ہے ۔ مذکورہ باتوں کی جانکاری ڈی آئی جی ونود کمار نے پریس کانفرنس کے دوران دی ہے ۔ انہو ںنے بتایا کہ دربھنگہ رینج میں دو دیسی پستول ، ایک گولی ، دو ٹرک ، ایک پیک اپ وین ، ایک ٹاٹاسومو ، ایک اسکارپیو ، ایک آٹو سمیت 13؍موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close