بہارمتھلانچل

روزگارمیلہ کا ڈی ایم نے کیا معائنہ

دوسرے دن 2003 نے کرایا رجسٹریشن

دربھنگہ: محکمہ لیبر وسائل کے امپلائمنٹ آفس دربھنگہ اور این ایس ڈی سی کی جانب سے مشترکہ طور سے 11تا 13اگست تک قادر آباد واقع ضلع رجسٹریشن و کونسلنگ سینٹر میں منعقد کئے گئے روز گار میلہ کا دوسرے دن اتوارکو ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے امپلائر سے دی جانے والی تنخواہ سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ میلہ میں اتوار کو 40کمپنیاں موجود تھیں۔ اطلاع کے مطابق 11-12کے درمیان کل 2003 بے روزگار لڑکے اور لڑکیوں نے روزگار کے لیے رجسٹریشن کرایا۔ میلہ میں رادھا موہن جھا (ڈپٹی ڈائرکٹر ) مانکیشور پنڈت (اسسٹنٹ ڈائرکٹر) نور احسن (امپلائمنٹ افسر) بھاونا ورما، این ایس ڈی سی کے کوشل کمار مدھوکر، امیہ کمار، بھویش کمار، محمد توصیف اختر وغیرہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close