کھیل

روہت کی دھماکہ دار اننگز ، ہندستان کا سیریز پر قبضہ

لکھنو:کپتان روہت شرما (111ناٹ آوٹ) کی جارحانہ اننگز کے بعد گیندباوزں کی زبردست کارکردگی کی بدولت ہندستان نے منگل کو ویسٹ انڈیز کو 71رنوں سے شکست دیکر تین میچوں کی ٹی۔20کی سیریز میں 2-0کی ناقابل تسخیر جیت حاصل کرلی۔نوابوں کے شہر لکھنو کے نئے بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم میں چھوٹی دیوالی پر ہندستان نے دوسرے ٹی۔20مقابلہ میں ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اووروں میں دو وکٹ پر 195رن بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 9وکٹ پر 124رن بناکر پویلین چلی گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہندستان نے 2-0کی ناقابل تسخیر سبقت بنا لی۔ اس سے پہلے ہندستان نے مہمان ٹیم کو کولکتہ میں پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔اکاناکی انجان مگر مشکل پچ پر کپتان روہت شرما کی لاجواب اننگز طویل عرصہ یاد کی جائے گی جس کی بدولت ہندستان نے چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ بعد میں نئے کھلاڑی خلیل احمد، جسپریت بمراہ کے علاوہ مقامی ہیرو کلدیپ یادو اور بھونیشور کمار نے قہر برپانے والی گیند بازی سے برابر برابر دو دو وکٹ لیکر مہمان ٹیم کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔شروعات میں تین اوور صبرسے کھیلنے کے بعد روہت اور ان کے جوڑی دار شکھر کے بلوں نے آگ اگلنی شروع کردی اور میدان کے چاروں طرف رنوں کی بوچھار شروع ہوگئی۔
روہت نے اپنا چوتھا عالمی ریکارڈ محض 61گیندوں میں پورا کیا۔ اس دوران انہوں نے آٹھ چوکے اور سات چھکے لگاکر ونڈیز کی ٹیم کی حالت خراب کردی۔روہت اب ٹوئنٹی۔20میں چار سنچری بنانے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات پھیکی رہی تیز گیند باز خلیل احمد نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر شائی ہوپ (6) کی گلیاں اڑا دیں ۔ دوسری طرف شمرون ہیتمائر (15) بھی خلیل کے شکاربنے۔چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو نے گیند ہاتھ میں لیتے ہی خطرناک ڈیرن براوو (23) کو آوٹ کرکے میچ کا رخ ہندستان کی طرف کردیا۔ بعد میں نکولس پورن (4) کلدیپ کے دوسرے شکار بنے۔اس درمیان تجربہ کار بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹ لیکر شائقین کو جشن منانے کا موقع دیا۔وقفہ وقفہ سے وکٹ گرنے کے درمیان کپتان کارلوس بریتھویٹ نے ٹیم کو سنبھالنے کی ناکام کوشش کی مگروہ ٹیم کی شکست کو نہیں ٹا ل سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close