بہارمتھلانچل

رکن اسمبلی شاہین کی والدہ کے جنازے میں جمع غفیر امنڈا

سمستی پور:سمستی پور کے اسمبلی اختر السلام شاہین کی والدہ کے نماز جنازے میں آج جم غفیر امنڈ پڑا ۔ اس سے قبل انکے دھرم پور واقع آبائی رہائش گاہ سے ہزاروں لوگوںکے ہمراہ میت کو ساتھ لیکر دھرم پور واقع باندھ کنارے میدان پہنچے جہاں کافی تعداد میں لوگ پہلے سے موجود تھے۔ نماز جنازہ حسین احمد نے پڑھائی ۔مرحومہ کے واسطے دعائے مغفرت کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پرنم و اشک بار آنکھوں سے سپرد خاک کیا۔اس موقع پر بہار سرکار کے سابق وزیر عبد الباری صدیقی ،بسفی سے راجد کے رکن اسمبلی فیاض احمد ،یوتھ راجد کے صوبائی صدر قاری محمد صہیب ،جنتا دل یو اقلیتی سیل کے صوبائی صدر پروفیسر وائی ایچ حکیم ،راالوسپا اقلیتی سیل کے صوبائی صڈر صفدر امام صاحب ،کانگریس کے ضلع صدر محمد ابو تمیم کے علاوہ ڈاکٹر خورشید عالم نسیم شاد،حاجی محمد مراد،محمد خالد ،نظام احمد خورشید ، سید امام رضوی ، آفتاب احمد،نسیم عبد اللہ انصاری ، شمیم احمد، نیر عالم نواب، محمد یوسف، درگیش رائے، تقی اختر،ایس ایم مناظر،سعید احمد، ارمان صدری، ڈاکٹر انورالسلام گوڑے، محمد تمنا خان ، پپو خان ، نثار انصاری ، اننت کشواہا، راکیش کمار ٹھاکر، منوج رائے سمیت کافی تعداد میں لوگ شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close