بہارمتھلانچل

رہائش منصوبہ مستحق کے کھاتوں میں دو دن میں بھیجی جائے پہلی قسط : ڈی ایم

دربھنگہ : وزیراعظم رہائش منصوبہ کیلئے منتخب ویسے مستحق جن کے کھاتے میں ابھی تک پہلی قسط کی رقم نہیں بھیجی گئی ہے ۔ دو دنوں کے اندر رجسٹریشن اور جیو ٹیکنگ کرکے ان کے کھاتوں میں پہلی قسط کی رقم بھیجیں ۔ مذکورہ ہدایات کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد ضلع کو آرڈنیشن کمیٹی کی بیٹھک میںضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے بلاک ترقیاتی افسران کو دیا ۔ انہو ںنے کہا کہ 4؍اگست تک ہی پہلی قسط کی رقم مستحق لوگوں کے کھاتوں میںبھیج دینی تھی لیکن کچھ بلاکوں کا کام غیر اطمینان بخش ہے ۔ ہدف سے پچھڑ رہے بلاکوں کو دو دن کااضافی وقت دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ان دو دنوں کے بعد دوبارہ اسکا جائزہ لیا جائے گا ۔ سب سے کم حصولیابی والے تین بلاکوں کے بی ڈی او پر فارمیٹ ک تشکیل دیا جائے گا ۔ لوہیا سوچھ بہار مہم کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے بلاک ترقیاتی افسر اور کوآرڈینٹر کو ہدایت دیا کہ جن وارڈ میں پچاس فیصد بیت الخلاء بن گئے ہیں وہاں 15؍اگست تک مستحقین کے کھاتے میں امدادی رقم12؍ہزارروپئے بھیجیں ۔ اس کام میں لاپرواہی برتنے والے بلاک کوآرڈینٹر منی گاچھی اور سنگھوارہ سے وضاحت طلب کیا گیا ہے ۔ کیرت پور اور کوشیشور استھان کے بلاک کوآرڈینٹر کی دو دن کی تنخواہ وضع کرلینے کا حکم دیا گیا ہے ۔ بہادر پور بی ڈی او سے بھی رقم ادائیگی میں لاپرواہی برتنے پر وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا گیا ہے ۔ سات عزائم کے تحت چلنے والے منصوبے ہر گھر نل کا جل ، پکی گلی نالی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی ایم نے بی ڈی او کو ہدف دیا کہ کم سے کم دو منصوبے اس ماہ کے اخیر تک مکمل کرلی جائے ۔ قبل سے مکمل ہوچکی منصوبوں کا 17؍اگست کو بلاک ترقیاتی افسر اور سینئر انچارج افسر کے ذریعہ زمینی معائنہ کیا جائے گا ۔ نشست میں راشن کارڈ کیلئے آر ٹی پی ایس کاؤنٹروں سے حاصل درخواست کا جائزہ لیا گیا اور ایس ڈی او کو ہدایت دیا گیا کہ درخواست والے امیدوارو ںکو فوری طور پر راشن کارڈ دستیاب کرائیں ۔ سماجی تحفظ پنشن ، ایگریکلچر ، ایس سی ایس ٹی کیلئے شروع صنعت کاری منصوبہ ، انٹر پاس یا پالی ٹیکنیک ڈگری رکھنے والو ںکو صنعت کاری کیلئے دس لاکھ روپئے تک کا لون سرکار کو دینا ہے ۔ اس میں سے صرف پانچ لاکھ روپئے پر ہی کم شرح پر سود دینا ہوگا ۔ نشست میں ڈی آر ڈی اے ڈائرکٹر محمد وسیم احمد ، ایس ڈی او ، بلاک ترقیاتی افسر ان اور متعلقہ افسران موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close