ہندوستان

ریاست میں تیز ہوئی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی مانگ، گورنر آج کریں گے کل جماعتی میٹنگ

جموں کشمیر میں گورنر راج کے بعد گورنر این این ووہرا نے آج سبھی پارٹی سربراہوں کی کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں گورنر راج کے بعد ریاست کی موجودہ حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس میں قومی اور ریاستی سطح کی سبھی پارٹیوں کو بلایا گیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ منگل کو بی جے پی کی حمایت واپسی سے پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت گر گئی تھی۔ اس کے بعد بدھ کو ریاست میں گورنر راج نافذ ہو گیا ہے۔

موجودہ اسمبلی کا چھ سال کا میعاد کار مارچ 2021 میں ختم ہو رہا ہے۔ بتا دیں کہ گورنر این این ووہرا کی بھی مدت کار 25 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close