پٹنہ

ریت گھاٹ پر تسلط کو لے کر پھر ہوئی مقابلہ، دونوں طرف سے ہوئی فائرنگ

پٹنہ: پالی گنج تھانہ علاقہ سے ایک بڑی خبرہے۔جہاں سون ندی کے ادے پور بالو گھاٹ پر تسلط کو لے کر دو گروہ کے درمیان ایک بار پھر تصادم ہوگیا۔ دونوں طرف سے فائرنگ کی خبر بھی سامنے آ رہی ہے۔ اگرچہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کرمعاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ سون ندی کے سونا کو لے کر ریت گھاٹوں پر تسلط کو لے کر خونی کھیل گزشتہ کئی ماہ سے چل رہا ہے۔ پٹنہ سمیت ریاست کے کئی ریت گھاٹوں پر آئے دن تسلط کو لے کر فائرنگ اور مارپیٹ کی واردات ہوتی رہتی ہے۔بدھ کو پٹنہکے رانی تالاب تھانہ علاقہ کے مدھوبن سریا ریت گھاٹ پر دو فریقوں کے درمیان سرحد کو لیکر تنازع میں جم کر فائرنگ ہوئی تھی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ان ریت گھاٹوں سے ریت کان کنی پر روک لگا دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close