متھلانچل

ریزویشن دلتوں کا حق ہے اسے کوئی چھین نہیں سکتا ،جے ڈی یو

جے ڈی دیو دلت سیل کے زیر اہتمام راج میدان میں مہادلت کانفرنس

دربھنگہ :جب تک آپ میں خوداعتمادی ،احساس برتری اور غیرت مندی پیدا نہیں ہوگی تب تک سرکار آپ کو آپ کا حق اور ادھیکار نہیں دلاسکتی ہے ۔ ان تین چیزوں کو جاننے اور سمجھنے کیلئے ہمیں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی زندگی سے سیکھ لینی ہوگی ۔ جب تک ہم میں غیرت مندی پیدا نہیں ہوگی ہماری شناخت قائم نہیں ہوسکتی ہے ۔ مذکورہ باتیں جے ڈی یو لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی آر سی پی سنگھ نے راج میدان میں منعقد جے ڈی یو دلت مہادلت سیل کے کمشنری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ایم پی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ بار بار ریزرویشن ختم کرنے کی بات کہہ کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں ۔ ان سے پوچھاجائے کہ وہ کس بنیاد پر اس طرح کی باتیں کرتے ہیں ۔ ریزویشن دلت اور مہادلتوں کاآئینی حق ہے اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے ۔ بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار نے ریزویشن دینے اور دلانے کا کام کیا ہے جس نے ریزویشن دینے کا کام کیاہو اس کے دور میں ریزویشن ختم کئے جانے کی بات جھوٹی اور افواہ ہے ۔ اپوزیشن کی اس غلط بیانی سے بچنے کی ضرورت ہے ۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ بات کہی جارہی ہے کہ نوکری پیشہ افراد کو ریزویشن نہیں ملے گا ۔ انہیں پرموشن میں ملنے والا ریزویشن ملتا رہے گا ۔ اس سے قبل ایم پی نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر ، دسرتھ مانجھی ، سنت روی داس اور بابا چوہر مل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سماج کے آئی کان ہیں ان کی زندگی سے ہمیں سبق لینا چائیے ۔ اس سے قبل کانفرنس کا افتتاح مہمانوںنے مشترکہ طور پر شمع روشن کرکے کیا ۔ وہیں دلت مہادلت سیل کے ضلع صدر بلدیو رام نے مہمانوں کا استقبال پاگ چادر اور مالا سے کیا ۔ سات مقاصد پروگرام سے دلت اور مہادلتوں میں خود اعتمادی بڑھی ہے ۔ راج میدان احاطہ میں ایم ایل اے ششی بھوشن ہزاری کی صدارت اور نظامت میں منعقد کمشنری دلت مہادلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر سی پی سنگھ نے کہا کہ سات مقاصد پروگرام عام منصوبہ نہیں ہے اس منصوبہ کے توسط سے جس مہادلت کو کنویں سے پانی پینے اور سڑک پر چلنے نہیں دیا جاتا ہے ان کے گھروں میں وزیر اعلی نے نل کا جل ، پکی سڑک ، بیت الخلاء ، بجلی اور گھر دے کر ان کی عزت بڑھائی ہے ۔وزیر برائے رسد وخوراک مدن سہنی نے کہا کہ سرکار کی بہت سارے منصوبوں کا فائدہ بغیر پڑھے لکھے لوگوں کو بھی مل جاتا ہے لیکن بہت سے منصوبے ایسے ہیں کہ بغیر پڑھے لکھے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا ہے ۔ ہمارے دلت بھائی اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں ۔ حکومت ان کی بہتری اور پڑھائی کیلئے وظیفہ ،پوشاک ، سائیکل ، کنیا ویواہ منصوبہ چلار ہی ہے ۔ این ڈی اے میں جے ڈی یو کاقد بڑھا ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ سنتوش کمار نرالا نے کہا کہ بہار میں نتیش کمار نے شراب بندی کا فیصلہ لے کر غریبو ںکو مالی طور پر مضبوط کرنے کا کام کیا ہے ۔ہرایک پنچایت میں پانچ دلتوں کو گاڑی لون دینے کا کام کیا جارہا ہے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے عمارت تعمیر اور ضلع انچارج وزیر مہیشور ہزاری نے کہا کہ 2005سے قبل بہار کے دلت اور مہادلتوں کی حالت انتہائی خراب تھی ۔ دوسری ریاستو ںمیں بہاریو ںکو گھٹیا نظر سے دیکھاجاتا تھا لیکن وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں بہار ترقی کی راہ پر لگاتار گامزن ہے ۔ بہار کی جی ڈی پی دیگر ریاستوں کے مقابلہ تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا نام لئے بغیر ہزاری نے کہا کہ جس کے گھر والوں نے بہار کو لوٹنے کا کام کیا ۔ جس نے کبھی آئین کو دیکھا اور پڑھا نہیں وہ بہار بچانے اور سنویدھان بچانے کی بات کرتے پھر رہے ہیں ۔کانفرنس سے وزیر برائے پنچایتی راج کپل دیو کامت ، سابق وزیر شیام رجک ، ایم پی رام ناتھ ٹھاکر ، اشوک کمار چودھری ، ایم ایل اے روی جوتی ، امرناتھ گامی ، سنیل چودھری ، روندر کمار تانتی ، لچھمیشور رائے ، دلیپ کمار چودھری ، اشوک کمار منا ، ویدیا ساگر کے علاوہ سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اظہار احمد ، رشی مشرا ، ڈاکٹر ونود کمار چودھری ، ارون مانجھی ، منجو کماری ، رام پرویس پاسوان ،شرما جی پاسوان ، بدھ پرکاش ، رام چندر پرساد اور بلدیو نے بھی خطاب کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close