پٹنہ

ریلوے لائن کے قریب ملی ایم ایل اے کے بیٹے کی لاش، دوستوں سے پوچھ گچھ جاری

پٹنہ :روپولی سے رکن اسمبلی بیما بھارتی کے بیٹے دیپک کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس اسکے دو دوستوں کو حراست میں لیکر پچھ گچھ کر رہی ہے۔ پٹنہ کے سینئر ایس پی منو مہاراج اور سینٹرل رینج کے ڈی آئی جی راجیش کمار نے بتایا کہ بیما بھارتی کے بیٹے کی لاش نالندہ میڈیکل اسپتال کے سامنے ریلوے ٹریک کے قریب جمعہ کو صبح ملی ہے۔ ڈی آئی جی راجیش کمار نے کہا کہ دیپک کے جسم پر زخم کے نشان ہیں، اسکی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پٹنہ میڈیکل کالیج بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس قتل ، خود کشی سمیت سبھی پہلووں سے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کے سبب کا انکشاف ہوگا۔سینئر ایس پی منو مہاراج نے بتایا کہ دیپک جمعرات کی رات کو کھانا کھانے کے بعد اپنے دوستوں کے یہاں رک گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسکے دوستوں سے پچھ گچھ کے دوران پتہ چلا ہے کہ وہ رات تین بجے سے ہی غائب تھا۔ ان لوگوں نے دیپک کو تلاش کرنے کی کوشش کی ،لیکن کچھ بھی پتہ نہیں چلنے پر پھر سے سونے چلے گئے۔صبح ان لوگوں کا دیپک کے فون سے ہی کسی شخص نے اطلاع دی کی دیپک کی لاش ریلوے لائن کے قریب پڑی ہے۔اسکے دوستوں کے مطابق دیپک اپنی ماں بیما بھارتی کو بتانے کے بعد ہی انکے پاس آیا تھا۔اپنے بیٹے کی موت کی خبر سن کر بیما بھارتی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔اس درمیان دیپک کی ہلاکت کے خبر سن کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے غم کا اظہار کیا اور بیما بھارتی کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی۔ اسکے ساتھ ہی معاملے کی تفتیش کے لئے پولیس کو ہدایت بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close