ٹیکنالوجی

رینو انڈیا نے منایا 5,00,000 یونٹس کے فروخت کا جشن

پٹنہ : رینو انڈیا نے حال ہی میں 5,00,000 یونٹس کے فروخت کا تاریخی اعداد و شمار عبورکرلیا ، اسی کے ساتھ کمپنی نے اس حصولیابی کو حاصل کرنے والے سب سے تیزیی سے ترقی کرتے وہئے آٹوموبائل برانڈ کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ ہندوستان رینو کے لئے ایک اہم مارکیٹ ہے اور کمپنی نے ‘ہندوستان کے لئے واضح طویل المیعاد حکمت عملی’ مقرر کیا ہے۔قلیل مدت میں رینو نے ہندوستان میں تیزی سے ترقی کی ہے، ملک میں کمپنی کی ایک جدید مینوفیکچرنگ سہولت، ایک عالمی معیاری ٹیکنالوجی سنٹر ہے۔ یہ ایک واحد عالمی سطح کی برانڈ ہے جس کی ہندوستان میں2 ڈیزائن سینٹر ہیں۔اپنی مضبوط بنیاد، منفرد پروڈکٹ حکمت عملی اور صارفین سے متعلق پہلوں کی وجہ کر ہی رینو اس تاریخی حصولیابی کو پانے میں کامیاب ہورہی ہے۔
اس موقع پر رینو نے کئی دلکش آفر پیش کئے ہیں، خاص طور پر دسمبر کے لئے خصوصی آفر پیش کئے گئے ہیں۔ KWIDپر رینو نے دیگر فوائد کے ساتھ محدود مدت کے لئے 0 فی صد سود کی شرح کی خصوصی فائنانس آفر کااعلان کیا ہے، 98 فیصد لوکلائزیشن پر تعمیرKWID اب تک کی سب سے زیادہ کامیاب ‘ہندستان میںتیار’ کار ہے جس نے ہندوستان میں چھوٹی کاروں کے سیگمنٹ میں نیا انقلاب لادیا ہے۔یہ دلکش، جدید اور کفایتی کار صحیح مائنوں میں گیم چینجر ہے اور ہندوستان میں اس کی 2,75,000 سے زائد کاریں فروخت کی جا چکی ہیں۔KWID کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے رینو نے حال ہی میں نئیKWID 2018 فیچر لوڈیڈ رینج کو لانچ کیا جو مینوئل اور آٹومیٹیڈ ٹرانسمیشن دونوں متبادل میں دستیاب ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close