کھیل

ریٹائرمنٹ نہیں بلکہ دھونی نے 2019 کا ورلڈ کپ جیتنے کیلئے مانگی تھی امپائر سے گیند

انگلینڈ کے خلاف یک روزہ سیریز میں تیسرے میچ کے بعد ایم ایس دھونی کے امپائر سے گیند مانگنے کے بعد قیاس آرائی کا بازار گرم ہوگیا تھا کہ وہ کرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں ، لیکن جلد ہی اس بات کا انکشاف ہوگیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کی بابت نہیں سوچ رہے ہیں ۔ اب دھونی نے خود بھی امپائر سے گیند مانگنے کے واقعہ پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اس کی وجہ بتائی ہے ۔ دھونی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے امپائر سے گیند 2019 کے ورلڈ کپ کے پیش نظر مانگی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھونی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اصل میں دیکھنا چاہ رہے تھے کہ آخر گیند ریورس سوئنگ کیوں نہیں ہورہی ہے ، ہمیں اگلے سال ورلڈ کپ کھیلنا ہے اور ہم گیند کو دیکھ کر یہ معلوم کرنا چاہ رہے تھے کہ گیند ریورس سوئنگ کیسے ہوگی ؟ ، دوسری ٹیم کے گیند باز ریورس سوئنگ کررہے تھے ، لیکن ہم اس میں ناکام تھے ، ایسے میں سوال کا جواب ڈھونڈنا ضروری ہے ، اس لئے میں نے امپائر سے گیند لے کر بالنگ کوچ بھرت ارون کو دیدی ، ہمیں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے پیش نظر ریورس سوئنگ پر کام کرنا ضروری ہے ۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف یک روزہ اور ٹی 20 سیریز میں دھونی کا بلا خاموش رہا تھا ۔ لارڈس میں کھیلے گئے دوسرے یک روزہ میں ان کی دھیمی رفتار والی اننگز کی کافی تنقید بھی ہوئی تھی ۔ شائقین نے تو دھونی کے خلاف ہوٹنگ تک کر ڈالی تھی ۔ برسٹل میں کھیلے گئے آخری میچ میں دھونی ناکام تھے ۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 63.20 رہا تھا ۔ انگلینڈ دورے پر دھونی تین میچوں میں بلے بازی کرنے اترے تھے اور سبھی مقابلے میں ٹیم انڈیا کی ہار ہوئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close