بہارمتھلانچل

زاہد حسین اور گیس حادثہ میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے فاطمی نے کی تعزیت

دربھنگہ:سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی بشن پور تھانہ حلقہ کے بگھلا کمل پور میں گیس سلینڈر میں آگ لگنے سے ہلاک بال بودھ یادو کے بیٹے شیام یادو (30سال) اور رام دیو یادو (35) اور رمیش یادو کے بیٹے مٹھو یادو (25) کے خاندان کو دلاسہ دلانے پہنچے۔ انہوں نے خاندان کے لوگوں سے مل کر صدمے کا اظہار کیا اور ہر ممکن امداد کا بھروسہ دلایا۔ وہیں ہنومان نگر بلاک کے آر جے ڈی صدر محمد زاہد حسین کے گاؤں سریا رتن پور پہنچ کر اہل خانہ کو دلاسہ دلیا اور کہا ک وہ خاندان کے ہر دکھ سکھ میں شامل رہیں گے۔ فاطمی نے کہا کہ زاہد حسین نے پوری زندگی پارٹی کے کاموں میں لگادیا۔ ہم لوگ ہمیشہ ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سابق ضلع پریشد چیرمین بھولا سہنی، کسان سیل کے ضلع صدر رام نریش یادو، رگھوجیت پاسوان، محمد حسین، عطابل خان، اندر جیت وغیرہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close