بہارمتھلانچل

زمینی تنازعہ میں گولی باڑی، دو زخمی،ایک پٹنہ ریفر

دربھنگہ:سمری تھانہ حلقہ کے سوبھن ڈلور گاؤں میں زمینی تنازعہ میں ہوئی گولی باڑی میں دو افراد زخمی ہوگئے جن کاعلاج قادر آباد واقع ایک نجی کلینک میں کرایا جارہاہے ۔ ملزمین کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپہ ماری کررہی ہے ۔جلوار پنچایت کے مکھیا فیضان کے بڑے بھائی عرفان اور عرفان کے مامو زاد اور نسبتی بھائی ذیشان پر گولی چلادی جس میں عرفان کے جانگھ میں گولی لگی جبکہ ذیشان کے پیٹ کو چھوتے ہوئے گولی گزر گئی۔ دونوں کو قادر آباد واقع ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں فوری طور سے داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹر نے عرفان کو پی ایم سی ایچ ریفر کردیا ہے۔ جبکہ ذیشان کا علاج پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں چل رہا ہے۔اطلاع پاتے ہی ڈی ایس پی انوج کمار جائے سانحہ پر پہنچے۔ ان کے علاوہ سمری، مبی اور صدر تھانہ کی پولیس نے بھی فورا پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ اس متعلق سینئر ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ مذکورہ عرفان اور ذیشان زمین پرمٹی بھرانے کا کام کر رہا تھا کہ اسی درمیان بہادر پور تھانہ کی اکمی چانڈیہہ گاؤں باشندہ وجے یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور دونوں فریقین کے مابین پہلے تکرا ر ہوئی اس کے بعد مار پیٹ ہوئی اس کے بعد وجے یادو کے لوگوں نے گولی چلادی اور ہتھیار کو ہوا میں لہراتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس متعلق سینئر ایس پی منوج کمار نے فور اکارروائی کرتے ہوئے وجے یادو کے اکمی چانڈیہہ واقع اس کی رہائش گاہ پر بہادر پور تھانہ سمیت کئی تھانوں کی پولیس کی مدد سے چھاپہ ماری کروائی اور تلاشی لی اس میں کچھ برآمد نہیں ہوا لیکن وجے یادو فرار بتایا گیا ہے۔ سینئر ایس پی نے بتایا کہ کسی بھی حالت ملزمان بخشے نہیں جائیں گے۔ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close