پٹنہ

زمین کاروباری جے ڈی یو لیڈر کے بھائی کا قتل

پٹنہ: دارالحکومت پٹنہ سے ملحق جانی پور میںپیسے کے تنازعہ میں نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے. واقعہ صبح کا بتایاجارہاہے۔ جب نامعلوم مجرموں نے گھر کے دروازے پر نوجوان کو گولی مار دی۔گولی لگنے سے نوجوان کی جائے واردات پر ہی موت ہو گئی ۔مقتول کی شناخت مہنگو پور رہائشی ببلو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔پیسے کے تنازعہ میں اس معاملے کو مجرموں نے انجام دیا ہے۔مقتول ببلو سابق جے ڈی یو ترجمان نول شرما کے ماموں زاد بھائی بتائے جا رہے ہیں۔ ببلو زمین کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ابھی تک ملی معلومات کے مطابق بقایا پیسے کے لئے گاؤں کے ہی نوجوان نے واقعہ کو انجام دیا ہے۔ قریبی لوگوں کی مانیں تو سٹو نامی نوجوان نے اس واردات کو اس لئے انجام دیا ہے کیوں کہ ببلو اپنے تین لاکھ روپے کے لئے سٹو پر مسلسل دباؤ بنا رہا تھا۔پوری واردات کے بعد سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close