بہارسیمانچل

زیرومائل میں کھلے عام بک رہی کوڈین ملی سیرپ

ارریہ : زیرومائل میں اندو کھلے عام نشیلی دواؤں کا خریدوفروخت زوروں پر ہے۔ نئی نسل کثیرتعداد میں ان نشیلی دواؤں کا استعمال کررہے ہیں۔ موصول اطلاع کے مطابق شہر کے زیرومیں ان دنوں نشیلی دواؤں کی قیمت میں اضافہ کر بیچی جارہی ہے۔ کیونکہ گزشتہ دنوں ککروا بستی چوک واقع آزاد میڈیکل میں بڑے پیمانے پر کف سیرف برآمد کی گئی تھی۔ اسی کے تحت پیکروں کی تعداد زیرومائل میں زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ نام نہیں چھاپنے کی شرط پر مقامی لوگوں نے بتایاکہ جوانی ختم کر نفنسک بنانے والی نشیلی دواؤں کا استعمال زیادہ تر نوجوان نسل ہی کررہے ہیں۔ اس سے متعلق ایک شخص نے پچھلے دنوں ٹاؤن ہال میں منعقد پروگرام میں نشیلی کپ سیرف نیٹراویٹ ودوسری نشیلی شئ کے استعمال کرنے پر اس کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ لیکن اس کا اثر دیکھنے کو نہیں مل رہاہے۔ پولس انتظامیہ پر کئی دفعہ کارروائی کے باوجود نشیلی شئ کے مافیا خریدوفروخت سے باز نہیں آرہے ہیں۔ ایک پان دوکاندار نے بتایا کہ ہرایک ہفتہ پیش کرنے کی جگہ پر لوگ کپ سیرف پی کر پھینک دیتے ہیں۔ سپلائی محکمہ کا اس جانب توجہ نہ دینے سے مافیاؤں کا حوصلہ بڑھتا جارہاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close