بہارمتھلانچل

سابق پرمکھ کے بھتیجے کا قتل کرلاش کو درخت سے لٹکایا

بتیا: تھانہ حلقہ کے اتری تیلوا پنچایت کے جھگڑوا راؤت کے ٹولہ میں سابق پرمکھ راجیش یادو کے بھتیجہ 15سالہ نوجوان صاحب یادو کا قتل کر لاش کو پیڑ سے لٹکا دینے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ حادثہ کی خبر سے پورے علاقہ میںسنسنی پھیلا ہوا ہے۔ آنجہانی کے پریوار والے اور گاؤں والے میں کہرام مچاہوا ہے۔ ادھر حادثہ کی اطلاع پر پہنچی نوتن پولس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بتیا بھیج دیا ہے۔ اس حادثہ کے پیچھے پرانی رنجش بتائی جارہی ہے۔ آنجہانی صاحب کمار کے والد کے بتان پر پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ پولس کے دیئے گئے بیان کے مطابق آنجہانی کے والد بدیا یادو نے بتایا کہ پولس ریمانڈ میں کئی میری لڑکی رنجیتا کماری کا فون سوموار کو دوپہر کو آیا تھا۔ فون پر رنجیتا نے جیل سے نکالنے کی بات کہی۔ ورنہ انجام کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ دوسرے دن میرے لڑکے کی لاش پیڑ سے لٹکا ملا۔قتل میں کرشنا یادو کے ساتھ دیگر لوگوں کے بھی شامل ہونے میں شک ظاہر ہورہاہے۔ تھانہ صدر چند بھوشن سنگھ نے کی ابھی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ درخواست ملنے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close