دیگر خبریں

ساتن پور کھیت میں نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی

سمستی پور: سمستی پور ضلع کے اوجیار پور تھانہ حلقہ کے ساتن پور بہرا چوڑ میں آج ایک نوجوان کا گلا ریتا لاش ملنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ ملی جانکاری کے مطابق آج صبح چوڑ میں کچھ مزدور کام کررہے تھے تبھی مزدوروں نے کھیت میں پڑا ایک نوجوان کی لاش دیکھ کر گائوں کے لوگوں کو اسکی اطلاع دی۔اطلاع عام ہوتے ہی کافی تعداد میں لوھ لاش کو دیکھنے کے لئے جمع ہو گئے ۔ بعد میں لوگوں نے اسکی اطلاع اوجیار پور تھانہ کو دی ۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک کا گلا ریت کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ مہلوک کسی گاڑی کاڈرائیور معلوم پڑتا ہے جسے بدمعاشوں نے گاڑی لوٹ کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے مہلوک کیلاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک مہلوک کی شناخت نہیں ہو سکا ہے۔
(رپورٹ:تنویر عالم تنہا)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close