بہارمتھلانچل

سات عزائم کے تحت جاری منصوبوں کے نفاذ میں تیزی لائیں ،ڈی ایم کی ہدایت

دربھنگہ :ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چند رشیکھر سنگھ نے کلکٹریٹ میں ان منصوبوں کی پیش رفت جائزہ بیٹھک میں مذکورہ ہدایت دی ۔ نوجوانوں کو خود کفیل بنانے اور اعلی تعلیم کیلئے امداد کے تحت چلائے جارہے اسٹوڈنٹس کریڈٹ کارڈ ،سوئم سہایتا بھتااور کوشل یوا پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے محکمہ تعلیم سے متعلق ضلع پروگرام افسر اور رجسٹریشن و مشاورت سینٹر کے ذمہ داران کو ہدایت دیا کہ پرچار پرسار کرکے زیادہ سے زیادہ نوجوانو ںکو منصوبہ کافائدہ پہنچائیں ۔ بہار اسٹوڈنٹس کریڈ کارڈ منصوبہ کے تحت طلباء کو دئیے جانے والے لون پربھی خاص توجہ دینے کا حکم دیاگیا ۔ ڈی آر سی سی کے نمائندہ نے بتایا کہ بہار سرکار کے ذریعہ کے گئے نئے انتظام مالیاتی کارپوریشن کے توسط سے 153عرضیو ںکو اسٹوڈنٹس کریڈٹ کارڈ کیلئے منظور کیاگیاہے اور 118کے ساتھ ایگریمنٹ ہوگیاہے ۔ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ کسی بھی افسر کے سطح پر کوئی بھی عرضی التوا میں نہیں رہنا چائیے ۔ قبل میں جن امیدواروں کا اسٹوڈنٹس کریڈیٹ کارڈ بینک سے منظور ہے ان عرضی گذار وں سے حلف نامہ لے کر مالیاتی کارپوریشن میں ٹرانسفر کرتے ہوئے کارپوریشن کے توسط سے لون منظور کرنے کی کاروائی کی جائے ۔ بیٹھک میں یہ بات سامنے آئی کہ پچھلے سسٹم کے تحت بینکوں کے ذریعہ 745امیدواروں کا لون منظور کیا گیا تھا اس میں سے 460امیدوار کو ہی اسٹوڈنٹس کریڈیٹ کارڈ ملا ۔ ڈی آر ڈی اے کے اسسٹنٹ منیجر سے کہا گیا کہ بقیہ بچے 285امیدواروں کا بھی بینک ؍یا مالیاتی کارپوریشن کے ذریعہ لون اداکروائیں ۔ سوئم سہایتا بھتہ کے تحت اب تک 6008عرضیاں ملی تھیں جس میں سے 5753حل کی گئی ہیں ۔ ان منصوبوں کے تحت جولائی ماہ میں 363عرضی حاصل ہوئی ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے محکمہ تعلیم کے ضلع پروگرام افسر سے کہا کہ جو بقیہ بچی عرضیاں ہیںاسے بھی محکمہ سے بات کرکے جلد منظور کروائیں ۔ سوئم سہایتا بھتہ اور کوشل یوا پروگرام کیلئے حاصل عرضی اور منظوری میں فرق رہنے پرضلع مجسٹریٹ نے پروگرام افسر سے وضاحت دینے کو کہا ۔ کوشل یوا پروگرام کے تحت اب تک 13301عرضیاں ملی تھیں ۔ جس میں 12734منظور ہوئیں ۔ ان منصوبوں میں بھی جو گیپ پایا گیا اسے جلدی ختم کرنے کو کہا گیا ۔ کوشل یووا پروگرام سے متعلق افسر نے بتایاکہ ضلع میں 40کوشل وکاس کیندر کام کررہے ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ان سینٹروں پر سرکار کے ذریعہ طے معیار کے مطابق ہی خواہشمند افراد کو روزگار والی ٹریننگ دی گئی ہے ۔ ضلع رجسٹریشن و مشاورت سینٹر میں 11.12.13اگست کو روزگار میلہ لگے گا ۔ لیبر محکمہ کے ذریعہ منعقد اس میلہ میں 72کمپنی حصہ لیں گی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بڑے پیمانہ پر تشہیر کرکے ڈویزن کے نوجوانو ںکو فائدہ پہنچانے کی ہدایت افسران کو دی ۔ بیٹھک میں ہر گھر نل کا جل ، پکی گلی نالی اور بیت الخلاء کی تعمیر کابھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دیاگیا کہ خاص دھیان دے کر ان منصوبوں کی رفتار تیز کریں ۔ منصوبوں کے نفاذ میں کوالیٹی پر بھی پورا دھیان دیں ۔ ضلع میں اب بھی 3لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر ہونی ہے اس ہدف کو دسمبر 2018تک ہر حال میں پورا کرناہے تاکہ دسمبر تک ضلع کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہوسکے ۔ جیویکا کے ذریعہ 50؍ہزاربیت الخلاء کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے ڈی پی ایم جیوکا کو ہدایت دیا کہ جہاں گڈھے کھود دئیے گئے ہیں وہاں جلد ہی بیت الخلاء بنوالیں۔ جن کا بیت الخلاء بن جائے انہیں رقم اداکرنے پر زور دیا گیا ۔ بیٹھک اسسٹنٹ ڈی ایم ویویک رنجن ،ٹاؤن کمشنر سمیت دیگر افسران وملازمین موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close