فلم

سارہ علی خان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں: عمران ہاشمی

نئی دہلی:۔بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس دوران جب ان سے پوچھا کہ وہ کس نئی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو انہوں نے سارا علی خان کا نام لیا۔عمران نے کہا کہ فی الحال تو انہوں نے سارہ کی دونوں ہی فلم نہیں دیکھی ہے لیکن میرے خاندان نے دیکھی ہے۔ سب نے ان کی خوب تعریف کی ہے۔ تو میں اس ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔قابل ذکر ہے کہ عمران ہاشمی کی فلم ‘چیٹ انڈیا’ بھارت کے ایجوکیشن سسٹم پر بنی ہے اور 18 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اگرچہ سی بی ایف سی کے اعتراض کے بعد اب اس فلم کا نام ‘چیٹ انڈیا’ سے ‘وہائی چیٹ انڈیا‘ کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close