کھیل

سال کے بہترین تین کھلاڑیوں میں صالح ، رونالڈو اور ماڈرچ شامل

زیورخ : ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی لیونل میسی سال کا بہترین فٹ بالر ز کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں،میسی دس سال سے زائد عرصے کے دوران پہلی مرتبہ اس دوڑ سے باہر ہو ئے ۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سال کے بہترین تین کھلاڑیوں کے نام منتخب کر لئے ہیں ،بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کیلئے رئیل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو اور لوکا ماڈرچ جبکہ تیسران نام لیور پول اور مصر کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان محمد صالح کا ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق بارسلونا کے لیونل میسی کے کیرئر میں 12سال میں یہ پہلی مرتبہ ہےکہ وہ فائنل تھری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کرنے کیلئے ایوارڈز کی تقریب 24ستمبر کو لندن میں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close