کھیل

ساکشی ملک کوارٹر فائنل میں داخل

جکارتہ:اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک نے پیر کو 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 62 کلوگرام فری اسٹائل وزن کے زمرے میں یکطرفہ جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
تمغے کی امید ساکشی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں تھائی لینڈ کی سلینی شریسومبات کو تکنیکی برتری کی بنیاد پر 10۔0 سے شکست دی۔ ہندوستانی پہلوان نے پہلے راؤنڈ میں ہی 10 پوائنٹ کی برتری بناکر میچ کو محض ایک منٹ 54 سیکنڈ میں ختم کردیا۔
کوارٹر فائنل میں اب ساکشی کا مقابلہ قزاخستان کی ایولم کسائی مووا سے ہوگا۔سری لنکا کے خلاف2007 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے جانسن نے 2008 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کی بہترین بالنگ کی اور 61 رنز کے عوض 8 شکار اپنے نام کیے تھے۔جانسن کے کیریئر کا سب سے شاندار لمحہ 14-2013 کی ایشز سیریز تھی، جس میں فاسٹ بالر کی تباہ کن بالنگ کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 0-5 سے کلین سوئپ مکمل کیا تھا۔اس سیریز کے 5 ٹیسٹ میچوں میں جانسن نے 13کی اوسط سے 37وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا نے 7سال بعد ایشز سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا ،اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران انہوں نے ٹیسٹ میں 313، ون ڈے میں 239 اور ٹی20 میں 38 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close