بین الاقوامی

سدھوامن کے سفیرہیں،بدنام کرنے والے نہیں چاہتے ہیں امن:عمران خان

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو’’امن کے سفیر‘‘ ہیں اور یہ کہ دونوں ملکوں کو کشمیر سمیت سبھی متنازعہ معاملات کو حل کرنے کے لئے بات چیت کا راستہ اختیار کرناچاہئے۔واضح رہے کہ پنجاب کے وزیرنوجوت سنگھ سدھوکے پاکستان کے دورے سے بڑا تنازعہ شروع ہوگیاہے۔ بی جے پی نے ان پر متعدد طرح کے الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان جانے کے لئے ان کی تنقید کی ہے۔عمران خان نے متعدد ٹوئٹ میں کہا "میری حلف برداری کی تقریب میں پاکستان آنے کےلئے میں سدھوکو شکریہ اداکرتاہوں۔ وہ امن کے سفیر ہیں اور پاکستان کے عوام نے انھیں پیار ومحبت سے نوازا”۔انہوں نے مزید کہا ’’آگے بڑھنے کےلئے پاکستان اور ہندستان کو کشمیر سمیت اپنے تنازعات کو حل کرنے کے لئے بات چیت کرنی ہوگی۔ برصغیر سےغریبی کے خاتمہ اورلوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بات چیت کے ذریعہ اختلافات دورکرکے تجارت شروع کرنی ہوگی”۔پاکستان کے نئے وزیراعظم نے سدھو کے پاکستان دورے اور حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونے پر انھیں مسلسل نشانہ بنائے جانے پر بی جے پی پر بالواسطہ تنقید کی اور کہاکہ ’’ہندستان میں جو لوگ انھیں نشانہ بنارہے ہیں وہ برصغیر میں امن کو کافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔امن کے بغیر ہمارے عوام ترقی نہیں کر سکتے”۔دریں اثنا بی جے پی نے سدھو کے پاکستان دورے کے لئے ان پر حملے تیزکرتے ہوئے کہاکہ کانگریس رہنما یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کادورہ ذاتی تھا لیکن ’’وہ جو دستانے اور کٹ استعمال کررہے تھے وہ پاکستانی ہیں”۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close