سیاستہندوستان

سدھوکو عمران خان کی کابینہ میں شامل ہوجانا چاہئے :بی جے پی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )نے کانگریس لیڈر اور پنجاب کے وزیرنوجوت سنگھ سدھو پر طنز کرتے ہوئے اتوار کو کہاکہ پاکستان کے تئیں انکے پیار کو دیکھ کر لگتاہے کہ انھیں (مسٹر سدھوکو )اسلام آباد میں عمران خان کی کابینہ میں شامل ہوجانا چاہئے ۔بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہا،’’پاکستان کے لئے وہ (مسٹر سدھو) جس طرح سے پیار کا اظہار کررہے ہیں ،اسے دیکھ کر ہم انھیں ایک ہی صلاح دے سکتے ہیں کہ سدھو برائے مہربانی آپ عمران خان کی کابینہ کا حصہ بننے کے لئے آگے بڑھیں ۔‘‘مسٹر پاترا حال ہی میں کسولی میں ایک ادبی تقریب کے دوران مسٹر سدھو کے دئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔اس تقریب میں مسٹر سدھونے کہاتھا کہ جہاں وہ پاکستان طعام وزبان میں یکسانیت پاتے ہیں وہیں ملک میں ہی شمالی ہندکے لوگوں کو جنوبی ریاستوں میں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔بی جے پی کے ترجمان نے کہاکہ ،’’یہ انکی شمالی اور جنوبی ہند کے لوگوں کو بانٹنے کی ذہنیت کی طرف اشارہ کرتاہے ۔ایسا لگتاہے کہ پوری کانگریس اس طرح کی سیاست پر عمل کررہی ہے ۔‘‘انھوں نے کہا کہ ’’بار بار پاکستان کی بات کرنا ظاہر کرتاہے کہ کوئی ’سازش ‘ہے ۔‘‘واضح رہے کہ اگست میں اسلام آباد میں منعقدہ وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے کے بعد مسٹر سدھو تنازعات میں گھر گئے تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close