ہندوستان

سرجیکل اسٹرائک ویڈیو کو پاکستان نے کیا خارج ، کہا خواب دیکھ سکتا ہے ہندستان

پاکستان نے ہندستانی میڈیا میں نشر ہوئے ‘سرجیکل اسٹرائک’کے مبینہ ویڈیو کو خارج کر دیا ہے۔غور طلب ہے کہ ہندستان کی فوج نےستمبر میں سرحد پر جاکر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ‘سرجیکل اسٹرائک ‘کی تھی۔کئی ہندستانی ٹی وی چینل نے اس کی مبینہ ویڈیو نشر کی تھیں۔

ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل خان نے کہا ، "میں نے پہلے بھی کہا اور پھر کہوں گا ۔سرجیکل اسٹرائک کا یہ ویڈیو نشر کرنا ہندستان کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور کچھ نہیں ۔وہ خواب دیکھ سکتے ہیں”۔

قریب دو سال پہلے پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں ہندستانی فوج کی سرجیکل اسٹرائک کا ویڈیو پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔فوج کے جوانوں نے 29 ستمبر ،2016 کی صبح ایل او سی کے پار جاکر دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کو تباہ کر دیا تھا ۔فوج کے ان جرأت مندانہ کارناموں کی ملک۔دنیا میں خوب چرچا ہوئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close