پٹنہ

سرخیوں میں چھائے سرجن گھوٹالہ کے دو ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد

خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی این جی او سرجن کو نیشنلائزڈ بینک میں سرکاری اکاؤنٹ سے غیر قانونی طریقے سے ہزاروں کروڑ روپے ٹرانسفر کئے جانے کا ہے

پٹنہ:پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار کے سرخیوں میں چھائے سرجن گھوٹالہ معاملے کے دو ملزم پنکج کمار جھا اور ہری شنکر اپادھیائے کی ضمانت کی درخواست آج مسترد کر دی۔جسٹس وریندر کمار نے یہاں معاملے کی سماعت کے بعد سرجن گھوٹالہ معاملے کے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ دفاعی وکیل نے عدالت سے دونوں کی ضمانت کی درخواست منظور کرنے کی اپیل کی وہیں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ایڈووکیٹ نے ان کی ضمانت کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں دونوں کے ملوث ہونے کے کئی دستاویزی ثبوت دستیاب ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پنکج جھا بھاگلپور سنٹرل کو-آپریٹو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ہری شنکر اپادھیائے مینیجر کے عہدے پر کام کرتے تھے۔ سرجن گھوٹالہ معاملے میں ان دونوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ فی الحال دونوں جیل میں ہیں۔معاملہ بھاگلپور میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی این جی او سرجن کو نیشنلائزڈ بینک میں سرکاری اکاؤنٹ سے غیر قانونی طریقے سے ہزاروں کروڑ روپے ٹرانسفر کئے جانے کا ہے۔گزشتہ سال اگست میں بھاگلپور کے اس وقت کے ضلع افسر کی طرف سے جانچ کا حکم دیئے جانے کے بعد معاملے کا انکشاف ہوا تھا۔معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے بہار حکومت نے اس کی جانچ کی ذمہ داری مرکزی تفتیشی بیورو کو سونپ دی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close