بہار

سردار پٹیل کی جینتی اور اندرا گاندھی کے یوم وفات پر خراج عقیدت

سمستی پور:سمستی پور ضلع کے مختلف مقامات پر آج ملک کے پہلے وزیر داخلہ مرد آہن سردار بلبھ بھائی پٹیل کی جہاں جینتی منائی گئی وہیں ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندر گاندھی کا یوم وفات بھی مناتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ کرپوری آزعم واقع راجد دفتر میں عظیم مجاہد آزادی ،ملک کے پہلے وزیر اعظم اور مرد آہن سردار بلبھ بھائی پٹیل کی جینتی پر تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب کی صدارت راجد کے ضلع صدر وینود کمار رائے نے کی۔ سب سے پہلے شرکاء نے انکی تصویر پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں راجد ضلع صدر وینود کمار رائے نے کہا کہ سردار بلبھ بھائی پٹیل ایک عظیم مجاہد آزادی ،مصنف اور ملک کے پہلے ویزر داخلہ کے طور پر ہمیشہ یاد کئے جائینگے۔ انہوں نے نئی نسل کو انکے آدرشوں پر چلنے کی تلقین کی ۔اس موقع پر مونیشور سنگھ، پروفیسر راجندر بھگت، پپو یادو، رام وینود پاسوان، محمد یوسف، روشن یادو، وشوناتھ رام، وجئے کشواہا، رادھا رمن سنگھ، وجئے کمارپنڈت، جیتندر کمار، سندیپ کمار، اوم پرکاش یادو اور نوین کمار وغیرہ موجود تھے۔وہیں دوسری طرف کانگریس دفتر میں آنجہانی اندرا گاندھی کا یوم شہادت منایا گیا ۔ اس موقع پر شرکاء نے انکی تصویر پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر اپنے صدارتی تقریر میں ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر محمد ابو تمیم نے آنجہانی اندرا گاندھی کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دلیر خاتون تھی ۔ملک کے لئے انہوں نے جو کارہائے نمایا انجام دیا اسے کبھی ملک کے لوگ فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر کافی تعداد میں کانگریس لیڈران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close