بہارپٹنہ

سرفراز احمد صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ جلسہ

پٹنہ :لسانی تنظیم عوامی اردو نفاذ کمیٹی بہار کے زیراہتمام آج بہار کے ہونہار نوجوان سرفراز احمد صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ جلسہ کا انعقاد مقامی گورنمنٹ اردو لائبریری میں کیا گیا جس میں کئی دانشوروں نے شرکت کی۔ عوامی اردو نفاذ کمیٹی بہارکے سربراہ اور معرف صحافی اشرف استھانوی نے سرفرازاحمد صدیقی کے سلسلہ میں اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ شمالی بہار کے اس ہونہار نوجوان میں اپنی صلاحیت ،لیاقت ، ذہانت ،سخت محنت اور جدوجہدکے سبب عروس البلاد ممبئی میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائی ہے۔ سرفراز 8سالوں سے ممبئی میں مقیم ہیں اور پورٹیبل ایئر کنڈیشنر منوفیکچرنگ کے شعبہ میں اپنا ایک خاص مقام بنایا ہے۔ ان کے اس کاروبار میں بہار کے تقریبا 50بچے برسرروزگار ہیں۔ سرفرازاحمد صدیقی بہت ہی دین دار اور ادب نواز نوجوان ہیں۔ مہاراشٹرمیں اردو زبان وادب کے فروغ میں بھی سرگرم کردار ادا کررہے ہیں۔ اس لئے بہار آمد پر آج عوامی اردو نفاذ کمیٹی انہیں اعزاز سے نوازرہی ہے۔
روزنامہ راشٹریہ سہارا کے مقامی ایڈیٹر ڈاکٹر سید شہباز نے سرفرازاحمد صدیقی جیسے اردو نوازنوجوان کی حوصلہ افزائی کے لئے عوامی اردو نفاذ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر شہباز کے ہاتھوں سرفرازاحمد صدیقی کو علامتی نشان اور شال پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر علمی مجلس بہار کے جنرل سکریٹری پرویز عالم ،معروف شاعر فردوس گیاوی اور نور فاطمہ نے بھی اپنے تأثرات کا اظہار کیا۔ سرفرازاحمد صدیقی نے پروگرام کے انعقاد کے لئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ آپ لوگوں نے جن توقعات کا اظہار کیا ہے اللہ کرے میں آپ کے توقعات پر کھرا اتروں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close