کھیل

سرفراز احمد کی کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کی تردید

ابو ظبی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ، ہم ایک ہی پیج پر ہیں، جو ہوا وہ ماضی کا حصہ بن گیا اب آگے دیکھنا ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ابوظبی ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں اچھا کھیل کر نہ جیت سکے جس کا افسوس ہے، ابوظبی ٹیسٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔سرفراز احمد نے بتایا کہ ابوظبی ٹیسٹ میں فخر زمان ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے انہیں امام الحق کی انجری کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مکی آرتھر کے ساتھ اختلافات کے سوال پر سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ کوچ اور کپتان دونوں ہی ایک پیج پر ہیں، جو فیصلہ لیا وہ ٹیم مینجمنٹ کو اعتماد میں لے کر کیا تھا جو ہوگیا وہ ماضی کا حصہ ہے ، ابھی دوسرے ٹیسٹ پر توجہ ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹنگ فارم کو دیکھ رہے ہیں ، جب بھی ضرورت پڑی اچھی اننگز کھیلیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close