ہندوستان

سرپھرےعاشق نے ماڈل کوبنایا یرغمال، صبح سے ریسکیوآپریشن ہے جاری

بھوپال کے مسرود علاقے میں یرغمال بنائی گئی ماڈل کو پولیس اب تک آزاد نہیں کرا سکی ہے۔ لڑکی کے جاننے والے روہت سنگھ نام کے نوجوان نے اسے یرغمال بنا رکھا ہے۔ روہت نے لڑکی پرحملہ کرکے اسے زخمی کردیا ہے۔ لڑکی زخمی ہے، لیکن روہت پولیس اوراہل خانہ کے کسی بھی رکن کو گھسنے نہیں دے رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق لڑکی بی ایس این ایل کے ریٹائرڈ اے جی ایم کی بیٹی ہے۔ وہ ایم ٹیک کرنے کے بعد ممبئی میں ماڈلنگ کرتی ہے۔ ملزم روہت بھی ماڈل ہے۔ معاملہ فورچیون سٹی کے ایک اپارٹمنٹ کا ہے۔ جمعرات شب روہت نے ماڈل لڑکی کو یرغمال بنا لیا، لیکن اس کا پتہ صبح 7 بجے چلا۔ وہ خود کو گولی سے اڑانے کی دھمکی دے رہا تھا۔

سرپھرے ساتھی نے ماڈل کوبنایا یرغمال، صبح سے ریسکیوآپریشن جاری
خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اورریسکیو آپریشن شروع کیا، لیکن 5 گھنٹے کے بعد بھی پولیس ناکام رہی۔ نوجوان ہاتھ میں قینچی اور پسٹل لئے ہوئے ہے۔ پولیس کو دیکھ کر اس نے خود کو زخمی کرلیا۔

بتایا جارہا ہے کہ روہت اس ماڈل کو پہلے سے جانتا ہے اور کافی وقت سے مسلسل اس پر شادی کے لئے دباو بنا رہا ہے۔ لڑکی کو بھی اس نے زخمی کردیا ہے۔ پولیس کٹر اوررسی لے کر پہنچی ہے۔ لڑکی کو صحیح سلامت باہر نکالنے کی کوش کی جارہی ہے۔ لڑکی کی ماں کو بلاکرانہیں اندربھیجنے کی کوشش بھی کی گئی۔

لڑکے نے ماڈل کو جس فلیٹ میں یرغمال بنا رکھا ہے وہ فلیٹ لڑکی کا ہی ہے۔ اس کے ایک کمرے میں روہت نے لڑکی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ نوجوان باربارخود کو گولی سے اڑالینے کی دھمکی دے رہا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ روہت سنگھ علی گڑھ کا رہنے والا ہے۔ اسی سال اپریل میں ایک معاملے میں مسرود پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close