بہارمتھلانچل

سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں پر ہو سخت کاروائی :ڈی ایم

دربھنگہ: ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ کی صدارت میں تکنیکی افسران کے ساتھ دفتر میں بیٹھک ہوئی ۔ بیٹھک میں محکمہ سڑک تعمیر کے انجینئر کے ذریعہ کئی مقامات پر تجاوزا ت کی وجہ سے رخنہ پڑنے کی شکایت کی گئی ۔ اس پر ضلع مجسٹریٹ نے ایس ڈی او صدر اور بیرول کو فوری طور پر انچل افسر اور متعلقہ انجینئر کے ساتھ بیٹھک کرکے معاملہ کرنے کا حکم دیا ۔ کسی بھی سرکاری زمین پر قبضہ کی صورت میں خود بخود نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرنے کی سخت ہدایت ڈی ایم نے دیا ۔پی ایچ ای ڈی کے ایزکیٹو انجینئر ، مائنر ایگریشن کے ایزکیٹو انجینئر ، میڈیکل بیسک انفراسٹریکیچر پروجیکٹ انجینئر ، محکمہ عمارت کے نمائندہ ، ضلع ایجوکیشن افسر ، ضلع پروگرام افسر ، آئی سی ڈی ایس اور کلیان افسر کے بیٹھک سے غیر حاضر رہنے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے وضاحت طلب کرنے کا حکم دیا ۔ وزیر اعلی بہار کے بیرول دورہ کے موقع پر کئے گئے اعلانات کو زمین پر اتارنے کا حکم ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر سنگھ نے دیا ۔ سپول بورام سڑک اور ہاٹی پپرا سڑک کے محکمہ دیہی امور سے سڑک تعمیر محکمہ میں ٹرانسفر کرنے کیلئے ضلع مجسٹریٹ نے دونوں سڑک کیلئے این او سی دینے کا حکم دیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بریج کنسٹرکشن لمیٹیڈ کو بیرول گنڈول سڑک میں اسپیڈ ریٹ اور دوسرے سائن بورڈ لگانے کا حکم دیا ۔ ساتھ ہی حکم دیا کہ آس پاس کے اسکولو ںمیں بیداری پروگرام چلائیں تاکہ حادثہ سے بچا جاسکے ۔ حصول اراضی سے متعلق ہفتہ وار جائزہ نشست میں متعلقہ افسر کو حکم دیا گیا کہ معاوضہ کی باقی رقم فوری طور پر ادا کی جائے ۔ سمری اسٹیڈیم کی تعمیر میں دان کی گئی زمین پر قبضہ ہونے جانے سے کام میں رکاوٹ آنے پر ضلع مجسٹریٹ نے ڈی سی ایل آر کو فوری کاروائی کا حکم دیا ۔ ضلع میں مہادلت شیڈ کی تعمیر کیلئے زمین دستیاب نہیں رہنے کی بات ایل ای او اول اوردوم نے کہی ۔ اس پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ اہم پروجیکٹ ہے سرکار نے پچیس لاکھ تک کی رقم دستیاب کرایا ہے ۔ مہادلت شیڈ میں بیت الخلاء اور پانی کا انتظام ہوگا ۔ انہو ںنے ایل ای او کو یقین دلایا کہ جلد ہی زمین دستیاب کرانے کی ہدایت انچل افسران کو دی جائے گی ۔ ایل ای او پنچاتے سرکار بھون کی تعمیر کاکام جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ۔ بیٹھک میں ایجوکیشن بیسک انفراسٹریکچر کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے حکم دیا کہ تمام منصوبوں کا باریکی سے معائنہ کیا جائے ۔ خاص کر ہائی اسکول دلار پور اور اپ گریڈیڈ ہائی اسکول لوام میں کام مکمل کرنے کیلئے ضلع اقلیتی فلاح اور ضلع ایجوکیشن افسر کو نگرانی کرنے کا حکم دیا ۔ بیٹھک میں ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتو ، ضلع پنچایتی راج افسر سترودھن کامتی ، ضلع حصول اراضی افسر روی شنکر تیواری وغیرہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close