کھیل

سری لنکا نے انگلینڈ کوریکارڈ 219رنز سے ہرایا

کولمبو:مسلسل تین میچوں میں شکست کے بعد سری لنکا نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو پانچویں ون ڈے میچ میں 219رنز سے شکست دے کر تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کردیا لیکن انگلینڈ نے سیریز 1-3 سے اپنے نام کر لی۔
سری لنکا نے کولمبو میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے اوپنرز نے 137رنز کی شراکت قائم کر کے درست ثابت کردیا، معین علی نے 54رنز بنانے والے سدیرا سمارا وکراما کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔
نروشن ڈکویلا بدقسمت ثابت ہوئے اور صرف 5رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کر سکے، 95رنز بنانے والے بلے باز بھی معین علی کی وکٹ بنے۔
اس موقع پر کپتان دنیش چانڈیمل کا ساتھ دینے کوشل مینڈس آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 102رنز کی شراکت قائم کر کے سری لنکا کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔
چانڈیمل نے 73 گیندوں پر 80رنز کی اننگز کھیلی لیکن مینڈس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 56رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 366رنز بنائے۔
367رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی اننگز کا آغاز کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا اور ابتدائی دو اوورز میں ان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور یہ 2001 کے بعد سے اب تک ون ڈے کرکٹ کے ابتدائی دو اوورز میں انگلینڈ کا سب سے بدترین آغاز تھا۔
اسکور 28تک پہنچا ہی تھا کہ دشمانتھا چمیرا نے اپنی تیسری وکٹ حاصل کرتے ہوئے جو روٹ کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close